Categories: عالمی

ہندستان سمیت سعودی عرب نے 20 ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دبئی ، 04 فروری (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 سعودی عرب نے کورونا کی وبا کے بعد 20 ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ سعودی حکومت کے مطابق ، یہ پابندی کچھ دنوں کے لیےہے۔ یہ پابندی بدھ کی رات 9 بجے سے نافذ ہوگی۔ پابندی کا اطلاق ہندستان ، پاکستان ، مصر ، متحدہ عرب امارات ، لبنان ، جرمنی ، برطانیہ ، آئرلینڈ ، اٹلی ، امریکہ سمیت 20 ممالک کی پروازوں پر ہوگا۔ اس پابندی سے سب سے زیادہ ہندستان اور پاکستان کے مزدور متاثر ہوں گے جو روزگار کے سلسلے میں وہاں جاتے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تاہم سعودی عرب کسی بھی قیمت پراپنی تجارت کو متاثر نہیں ہونے دے گا۔ اور یہ پابندی سفارتی عملے ، سعودی شہریوں ، معالجین اور ان کے اہل خانہ پر لاگو نہیں ہوگی۔قابل ذکرہےکہ بیشتر ممالک میں جہاں سعودی عرب نے پابندی عائد کردی ہے ، کورونا کیسز ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حالاں کہ اگر ہندستان کی بات کی جائے تو ہندستان میں کورونا کیسز میں لگاتار کمی جاری ہے اور ملک میں اب اکتالیس لاکھ لوگوں کو کورونا ویکسین لگایا جا چکا ہے۔ ہر دن اس تعداد میں اضافہ بھی ہو رہا ہے۔ اس سب کے بیچ سعودی عرب کا ہندستانی پروازوں پر پابندی کی وجہ ذرا عجیب ہے، تاہم سعودی عرب نے ہندستان سمیت بیس ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی عاید کردی ہے۔ اس پابندی کی کوئی حتمی تاریخ کا اعلان تو آفیشل نہیں ہے لیکن امید ہے کہ اگلے کئی مہینوں تک یہ پابندی جاری رہے گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago