Urdu News

ہندستان سمیت سعودی عرب نے 20 ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی

سعودی عرب

دبئی ، 04 فروری (انڈیا نیرٹیو)

 سعودی عرب نے کورونا کی وبا کے بعد 20 ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ سعودی حکومت کے مطابق ، یہ پابندی کچھ دنوں کے لیےہے۔ یہ پابندی بدھ کی رات 9 بجے سے نافذ ہوگی۔ پابندی کا اطلاق ہندستان ، پاکستان ، مصر ، متحدہ عرب امارات ، لبنان ، جرمنی ، برطانیہ ، آئرلینڈ ، اٹلی ، امریکہ سمیت 20 ممالک کی پروازوں پر ہوگا۔ اس پابندی سے سب سے زیادہ ہندستان اور پاکستان کے مزدور متاثر ہوں گے جو روزگار کے سلسلے میں وہاں جاتے ہیں۔

تاہم سعودی عرب کسی بھی قیمت پراپنی تجارت کو متاثر نہیں ہونے دے گا۔ اور یہ پابندی سفارتی عملے ، سعودی شہریوں ، معالجین اور ان کے اہل خانہ پر لاگو نہیں ہوگی۔قابل ذکرہےکہ بیشتر ممالک میں جہاں سعودی عرب نے پابندی عائد کردی ہے ، کورونا کیسز ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں۔

حالاں کہ اگر ہندستان کی بات کی جائے تو ہندستان میں کورونا کیسز میں لگاتار کمی جاری ہے اور ملک میں اب اکتالیس لاکھ لوگوں کو کورونا ویکسین لگایا جا چکا ہے۔ ہر دن اس تعداد میں اضافہ بھی ہو رہا ہے۔ اس سب کے بیچ سعودی عرب کا ہندستانی پروازوں پر پابندی کی وجہ ذرا عجیب ہے، تاہم سعودی عرب نے ہندستان سمیت بیس ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی عاید کردی ہے۔ اس پابندی کی کوئی حتمی تاریخ کا اعلان تو آفیشل نہیں ہے لیکن امید ہے کہ اگلے کئی مہینوں تک یہ پابندی جاری رہے گی۔

Recommended