Categories: عالمی

سعودی عرب ثقافتی شعبوں کی بحالی کی خاطربین الاقوامی مذاکرات کے فروغ کے لیے پرعزم

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے کہا ہے کہ ثقافت پوری دنیا اور اقوام کے لیے زیادہ پائیدار ایک خوشحال مستقبل کے لیے ایک اہم ”انجن“ ثابت ہوگی۔شہزادہ بدر بن عبداللہ نے کل جمعہ کو اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقدہ گروپ ٹوئنٹی کے وزراء ثقافت کے وزارتی اجلاس میں نائب صدر کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب بین الاقوامی سطح پر ثقافتی اور تخلیقی شعبوں کو ابھرتے ہوئے کرونا کے اثرات سے نکالنے کے طریقوں پر بات چیت کے لیے پرعزم ہے تاکہ ثقافتی شعبوں کو بحال کر کے ان کیمقاصد کے حصول کو ممکن بنایاجا سکے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جی ٹوئنٹی کے وزرا ثقافت کا اجلاس روم میں ہوا۔ اس بار اس اجلاس کی میزبانی اٹلی کو دی گئی ہے۔ جی 20 ایجنڈے کے فریم ورک کے تحت یہ پروگرام "ثقافتی شربا ٹریک" کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔ یہ ٹریک سنہ 2020  میں اس وقت مقرر کیا گیا تھا جب گروپ 20 کی ثقافتی میزبانی سعودی عرب کے پاس تھی۔اٹلی نے 2021 شربا کلچرل پاتھ میٹنگز کے لیے پانچ ترجیحات کی نشاندہی کی ہے جن میں ثقافت اور تخلیقی صنعتیں، پائیداری اور نمو، ثقافتی ورثے کا تحفظ، ثقافت کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا، تربیت اور تعلیم کے ذریعے صلاحیت کی تعمیر اور ثقافتی سے ڈیجیٹل تبدیلی وڑن جیسے اہداف شامل ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اجلاس کے دوران سعودی وزیر ثقافت نے اپنے اطالوی ہم منصب ڈاکٹر ڈاریو فرانسس چیسکنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں گروپ آف ٹوئنٹی کے اس وزارتی اجلاس کے نائب صدر کی حیثیت سے یہاں آنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں اجلاس کے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے گروپ بیس کے فریم ورک کے اندر ثقافتی مباحثے کو جاری رکھنے کا اعزم کیا اور گذشتہ برس وضع کردہ فریم ورک کوآگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago