Urdu News

سعودی عرب ثقافتی شعبوں کی بحالی کی خاطربین الاقوامی مذاکرات کے فروغ کے لیے پرعزم

سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان

سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے کہا ہے کہ ثقافت پوری دنیا اور اقوام کے لیے زیادہ پائیدار ایک خوشحال مستقبل کے لیے ایک اہم ”انجن“ ثابت ہوگی۔شہزادہ بدر بن عبداللہ نے کل جمعہ کو اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقدہ گروپ ٹوئنٹی کے وزراء ثقافت کے وزارتی اجلاس میں نائب صدر کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب بین الاقوامی سطح پر ثقافتی اور تخلیقی شعبوں کو ابھرتے ہوئے کرونا کے اثرات سے نکالنے کے طریقوں پر بات چیت کے لیے پرعزم ہے تاکہ ثقافتی شعبوں کو بحال کر کے ان کیمقاصد کے حصول کو ممکن بنایاجا سکے۔

جی ٹوئنٹی کے وزرا ثقافت کا اجلاس روم میں ہوا۔ اس بار اس اجلاس کی میزبانی اٹلی کو دی گئی ہے۔ جی 20 ایجنڈے کے فریم ورک کے تحت یہ پروگرام "ثقافتی شربا ٹریک" کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔ یہ ٹریک سنہ 2020  میں اس وقت مقرر کیا گیا تھا جب گروپ 20 کی ثقافتی میزبانی سعودی عرب کے پاس تھی۔اٹلی نے 2021 شربا کلچرل پاتھ میٹنگز کے لیے پانچ ترجیحات کی نشاندہی کی ہے جن میں ثقافت اور تخلیقی صنعتیں، پائیداری اور نمو، ثقافتی ورثے کا تحفظ، ثقافت کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا، تربیت اور تعلیم کے ذریعے صلاحیت کی تعمیر اور ثقافتی سے ڈیجیٹل تبدیلی وڑن جیسے اہداف شامل ہیں۔

اجلاس کے دوران سعودی وزیر ثقافت نے اپنے اطالوی ہم منصب ڈاکٹر ڈاریو فرانسس چیسکنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں گروپ آف ٹوئنٹی کے اس وزارتی اجلاس کے نائب صدر کی حیثیت سے یہاں آنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں اجلاس کے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے گروپ بیس کے فریم ورک کے اندر ثقافتی مباحثے کو جاری رکھنے کا اعزم کیا اور گذشتہ برس وضع کردہ فریم ورک کوآگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Recommended