عالمی

سعودی عرب نے مسافروں کے لیے جاری کی نئی ایڈوائزری، خلاف ورزی پر سخت کارروائی

سعودی عرب جانے والے مسافروں اور ایئرلائنز کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے مسافر جن کے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہوگئی، انہیں سفر کیلیے بورڈنگ نہ دی جائے۔سعودی ایوی ایشن کے مطابق مطابق پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کے باوجود ایئرلائنز نے مسافروں کو بورڈنگ دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے مسافروں کو بھی بورڈنگ نہ دی جائے جن کے پاسپورٹ کی میعاد مینوئل طریقے سے بڑھائی گئی ہو۔سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والی ایئرلائنز کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے 2022 کے پہلے نو ماہ کے دوران میں کسی بھی دوسرے عرب ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کیا ہے جبکہ حکومت نے ویڑن 2030ء کے تحت اس دہائی کے آخرتک 10 کروڑ سالانہ زائرین اور سیاحوں کی آمد کا ہدف مقررکیا ہے۔

مملکت کا ترقی کرتا سیاحتی شعبہ عرب ٹریول مارکیٹ (اے ٹی ایم) 2023 میں کلیدی توجہ حاصل کرے گا۔یہ نمائش یکم سے 4 مئی تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر (ڈی ڈبلیو ٹی سی) میں منعقد ہوگی۔ اس سال کی سعودی سمٹ عالمی سطح پر منعقد ہوگی۔ اس میں علاقائی سفر اور سیاحت کے منظرنامے کو نئی شکل دینے میں مملکت کی اہمیت پر توجہ مرکوز کی جائے گی جبکہ سیاحتی شعبے میں کئی ایک میگامنصوبوں پر کام جاری ہے۔سمٹ کے علاوہ اے ٹی ایم 2023 میں سعودی ایئرلائنزالسعودیہ اور فلائی ناس ، مکہ کلاک رائل ٹاور ، اسماء  ہاسپٹیلٹی کمپنی ، آئی آف ریاض ، اٹرپ ، در ہاسپٹیلٹی ، سدانا رئیل اسٹیٹ کمپنی ، سعودی آمد فارایئر پورٹ سروسز اینڈ ٹرانسپورٹ سپورٹ سمیت متعدد سعودی نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔ عرب ٹریول مارکیٹ کے ڈائریکٹرنمائش ڈینیئل کرٹس نے کہا:’’اے ٹی ایم 2023 سعودی سمٹ ایک مثالی فورم پیش کرے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago