Urdu News

سعودی عرب نے مسافروں کے لیے جاری کی نئی ایڈوائزری، خلاف ورزی پر سخت کارروائی

سعودی عرب نے مسافروں کے لیے جاری کی نئی ایڈوائزری

سعودی عرب جانے والے مسافروں اور ایئرلائنز کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے مسافر جن کے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہوگئی، انہیں سفر کیلیے بورڈنگ نہ دی جائے۔سعودی ایوی ایشن کے مطابق مطابق پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کے باوجود ایئرلائنز نے مسافروں کو بورڈنگ دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے مسافروں کو بھی بورڈنگ نہ دی جائے جن کے پاسپورٹ کی میعاد مینوئل طریقے سے بڑھائی گئی ہو۔سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والی ایئرلائنز کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے 2022 کے پہلے نو ماہ کے دوران میں کسی بھی دوسرے عرب ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کیا ہے جبکہ حکومت نے ویڑن 2030ء کے تحت اس دہائی کے آخرتک 10 کروڑ سالانہ زائرین اور سیاحوں کی آمد کا ہدف مقررکیا ہے۔

مملکت کا ترقی کرتا سیاحتی شعبہ عرب ٹریول مارکیٹ (اے ٹی ایم) 2023 میں کلیدی توجہ حاصل کرے گا۔یہ نمائش یکم سے 4 مئی تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر (ڈی ڈبلیو ٹی سی) میں منعقد ہوگی۔ اس سال کی سعودی سمٹ عالمی سطح پر منعقد ہوگی۔ اس میں علاقائی سفر اور سیاحت کے منظرنامے کو نئی شکل دینے میں مملکت کی اہمیت پر توجہ مرکوز کی جائے گی جبکہ سیاحتی شعبے میں کئی ایک میگامنصوبوں پر کام جاری ہے۔سمٹ کے علاوہ اے ٹی ایم 2023 میں سعودی ایئرلائنزالسعودیہ اور فلائی ناس ، مکہ کلاک رائل ٹاور ، اسماء￿  ہاسپٹیلٹی کمپنی ، آئی آف ریاض ، اٹرپ ، در ہاسپٹیلٹی ، سدانا رئیل اسٹیٹ کمپنی ، سعودی آمد فارایئر پورٹ سروسز اینڈ ٹرانسپورٹ سپورٹ سمیت متعدد سعودی نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔ عرب ٹریول مارکیٹ کے ڈائریکٹرنمائش ڈینیئل کرٹس نے کہا:’’اے ٹی ایم 2023 سعودی سمٹ ایک مثالی فورم پیش کرے گی۔

Recommended