ریاض27جولائی (ہانڈیا نیرٹیو)
سعودی عرب نے 12 ممالک کے لیے پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکر ختم کرنے کا آغاز کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کا ای ویزا اب پاسپورٹ پر اسٹکر کے بجائے کیو آر کوڈ کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔ سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے سعودی ائیر پورٹس کے لیے پروازیں آپریٹ کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کو اس بارے میں تحریری طور پر مطلع کردیا گیا ہے۔
محکمہ شہری ہوا بازی کے مطابق پاسپورٹ پر ویزا اسٹکر کے بجائے اے فور کاغذ پر ویزا پرنٹ ہوگا جس میں مسافر سے متعلق معلومات درج ہوگی جب کہ اس سے قبل جاری ہونے والے اسٹیکر ویزے موثر ہوں گے۔
ویزا کے نئے نظام کا پاکستان میں 24 جولائی 2023، یمن 26 جولائی، سوڈان 2 اگست، یوگنڈا 7 اگست، لبنان 9 اگست، نیپال 14 اگست، ترکیہ 16 اگست، سری لنکا 21 اگست، کینیا 23 اگست، مراکش 28 اگست، تھائی لینڈ 30 اگست اور ویتنام میں 4 ستمبر2023 نفاذ کیا جائے گا۔
نئے نظام کے مطابق وزٹ یا ٹرانزٹ کے لیے پاسپورٹ پر اسٹیکر کے بجائے ای ویزا جاری ہوگا جس پر کیو آر کوڈ ہوگا۔ پہلے مرحلے میں ای ویزا سسٹم 7 ممالک میں نافذ کیا گیا تھا جس ان میں متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، بنگلہ دیش، انڈیا، انڈونیشیا اور فلپائن شامل تھے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…