عالمی

سعودی عرب ایران سے مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران ،22دسمبر (انڈیا نیریٹو)

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے۔اپنے بیان میں ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ا نہوں نے گزشتہ روز اردن میں ایک کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر اپنے سعودی ہم منصب سے بات چیت کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران شہزادہ فیصل نے انہیں یقین دلایا کہ سعودی عرب ایران سے بات چیت کو جاری رکھنے کیلئے تیار ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں اور نہ ہی اس بارے میں سعودی عرب کی جانب سے کوئی تبصرہ کیا گیا۔واضح رہے کہ 2016 میں سعودی عرب کی جانب سے ایران کے ایک شیعہ رہنما کو پھانسی دینے کے بعد تہران میں مشتعل ہجوم نے سعودی سفارت خانے پر حملہ کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago