Categories: عالمی

ایران جوہری ہتھیارنہ بنانے کی یقین دہانی کرائے،سعودی عرب ڈیل کی حمایت کرے گا:سعودی وزیرخارجہ

ریاض،04اگست (انڈیا نیرٹیو)

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایک مرتبہ پھر اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ اگر ایران امریکا سے جوہری ڈیل میں جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کی یقین دہائی کرادیتا ہے تو سعودی عرب اس کی حمایت کو تیار ہے۔انھوں نے منگل کے روزآسپین سکیورٹی فورم کے زیراہتمام ایک ویبی نار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہم یقینی طور پر ایران کے ساتھ ڈیل کی حمایت کو تیار ہیں لیکن اس ڈیل میں اس امر کی یقین دہانی کرائی جانے چاہیے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی اب یا پھر کبھی بھی حاصل نہیں کرے گا“۔انھوں نے کہا کہ ”اس سمجھوتے میں اصل چیلنج یہی امرہے۔ہماری یہ سوچ نہیں کہ ایران ہمیشہ کے لیے الگ تھلگ رہے۔ہم ایران کا خطے میں ایک تعمیری کردار کے طور پر خیرمقدم کریں گے۔“

شہزادہ فیصل نے ویانا میں ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے درمیان 2015ء میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کی بحالی سے متعلق مذاکرات کے بارے میں سعودی عرب کے امریکا اور اس کے یورپی شراکت داروں کے ساتھ روابط کو سراہا ہے۔انھوں نے ایران کے بارے میں مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”اس کو خطے اور اس کی معیشت میں ایک تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا۔نیز وہ ملیشیاؤں کی حمایت سے بھی دستبردار ہوجائے۔“ان کا کہنا تھا:”سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار ہوجائے کیونکہ وہ اس کے ذریعے جوہری ہتھیاربھی تیار کرسکتا ہے۔“

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago