Urdu News

ایران جوہری ہتھیارنہ بنانے کی یقین دہانی کرائے،سعودی عرب ڈیل کی حمایت کرے گا:سعودی وزیرخارجہ

سعودی عرب اور ایران

ریاض،04اگست (انڈیا نیرٹیو)

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایک مرتبہ پھر اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ اگر ایران امریکا سے جوہری ڈیل میں جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کی یقین دہائی کرادیتا ہے تو سعودی عرب اس کی حمایت کو تیار ہے۔انھوں نے منگل کے روزآسپین سکیورٹی فورم کے زیراہتمام ایک ویبی نار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہم یقینی طور پر ایران کے ساتھ ڈیل کی حمایت کو تیار ہیں لیکن اس ڈیل میں اس امر کی یقین دہانی کرائی جانے چاہیے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی اب یا پھر کبھی بھی حاصل نہیں کرے گا“۔انھوں نے کہا کہ ”اس سمجھوتے میں اصل چیلنج یہی امرہے۔ہماری یہ سوچ نہیں کہ ایران ہمیشہ کے لیے الگ تھلگ رہے۔ہم ایران کا خطے میں ایک تعمیری کردار کے طور پر خیرمقدم کریں گے۔

شہزادہ فیصل نے ویانا میں ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے درمیان 2015ء میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کی بحالی سے متعلق مذاکرات کے بارے میں سعودی عرب کے امریکا اور اس کے یورپی شراکت داروں کے ساتھ روابط کو سراہا ہے۔انھوں نے ایران کے بارے میں مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”اس کو خطے اور اس کی معیشت میں ایک تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا۔نیز وہ ملیشیاؤں کی حمایت سے بھی دستبردار ہوجائے۔“ان کا کہنا تھا:”سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار ہوجائے کیونکہ وہ اس کے ذریعے جوہری ہتھیاربھی تیار کرسکتا ہے۔

Recommended