Categories: عالمی

طالبان عہدیداروں کے لیے سفری پابندی سے استثنیٰ کو لے کرسلامتی کونسل مخمصے میں

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کابل ،19؍اگست</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
طالبان افغان عوام بالخصوص ملک کی خواتین پر ان کے حقوق سلب کر کے مظالم جاری رکھے ہوئے ہیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  مبینہ طور پر اس بات پر تعطل کا شکار ہے کہ طالبان عہدیداران کیلئے سفری پابندی  سے استثنیٰ دیا  جائے یا نہیں۔ دراصل طالبان حکام کے لیے سفری استثنیٰ کی تجدید، 19 اگست کو ختم ہونے والی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان میں سے دو، روس اور چین نے تجویز دی کہ طالبان کے 13 اہلکاروں کی سفری استثنیٰ   درخواستکو مزید 90 دنوں کے لیے تجدید کیا جائے، تاہم خامہ پریس نے سلامتی کونسل کے سفارت کاروں کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ برطانیہ، فرانس، البانیہ اور آئرلینڈ نے اسے مسترد کر دیا ہے ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مزید برآں، آئرلینڈ نے بھی 30 دن کے رول اوور کے خلاف مزاحمت کی ہے۔ خامہ پریس کے مطابق، قابل ذکر بات یہ ہے کہ، طالبان کے دو تعلیمی عہدیداروں کے سفری مراعات منسوخ کر دیے گئے تھے کیونکہ طالبان نے خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کو محدود کر دیا تھا، حالانکہ 13 دیگر افراد کی سفری پابندی کی استثنیٰ کم از کم دو ماہ کے لیے تجدید کی گئی تھی، جس کی میعاد 19 اگست کو ختم ہو رہی تھی۔ قبل ازیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے طالبان رہنماؤں پر طویل عرصے سے بین الاقوامی سفری پابندی کے باوجود امارت اسلامیہ کے رہنماؤں کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے سفری پابندیوں سے استثنیٰ دیا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جب سے طالبان نے گزشتہ سال کابل میں اقتدار پر قبضہ کیا ہے، انسانی حقوق کی صورتحال ملک گیر معاشی، مالی اور انسانی بحران کی وجہ سے ابتر ہو گئی ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ دہشت گردی، قتل و غارت، دھماکے اور حملے ایک معمول کا معاملہ بن گیا ہے جس میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں شامل ہیں جن میں عام شہریوں کا مسلسل قتل، مساجد اور مندروں کو تباہ کرنا، خواتین پر حملہ کرنا اور خطے میں دہشت گردی کو ہوا دینا شامل ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago