عالمی

سترہواں پرواسی بھارتیہ دِوس کنونشن 2023

سترہواں پرواسی بھارتیہ دِوس کنونشن 2023

پرواسی بھارتیہ دِوس (پی بی ڈی) کنونشن بھارت  سرکار کا اہم ترین پروگرام ہے۔ یہ بیرون ممالک میں رہائش پذیر بھارتیوں کے ساتھ منسلک ہونے اور رابطہ  کرنے نیز  غیر ممالک میں مقیم بھارتی برادری کے لوگوں (پرواسی بھارتیوں)  کو ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے ایک اہم ترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ 17 ویں پرواسی بھارتیہ دِوس کنونشن کا اہتمام  مدھیہ پردیش سرکار کے اشتراک سے  8 تا  10 جنوری 2023  تک اندور میں  کیا جارہا ہے۔ اس پی بی ڈی اجلاس کا موضوع ‘‘غیر ممالک میں مقیم بھارتی برادری (پرواسی): امرت کال میں بھارت کی ترقی کے لئےقابل اعتبار حصہ داری’’ہے۔ اس پی بی ڈی اجلاس کے لئے تقریباً 70 مختلف ممالک میں مقیم 3500 سے زیادہ  افراد نے اندراج کرایا ہے۔

یہ پی بی ڈی اجلاس تین حصوں پر مشتمل ہوگا۔

8 جنوری 2023 کو، امور نوجوان اور کھیلوں کے محکمے کی وزارت کے اشتراک سے نوجوان پرواسی بھارتیہ  دِوس کا افتتاح ہوگا۔ آسٹریلیا کی  رکن پارلیمنٹ عزت مآب  محترمہ زنیٹا مسکرین ہا س نوجوان پرواسی بھارتیہ دِوس  میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی، 09 جنوری  2023 کو، پی بی ڈی کنونشن کا افتتاح کریں گے اور  کوآپریٹیو جمہوریہ گویانہ کے صدر عزت مآب ڈاکٹر محمد عرفان علی  مہمان خصوصی کی حیثیت سے اور سورینیم جمہوریہ کے عزت مآب صدر  جناب چندریکاپرساد سنتوکھی مہمان اعزازی کے طور پر  اجلاس سے خطاب کریں گے۔

ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ ‘سُرکشت جائیں، پرشکشت جائیں’ کا اجراء

اجلاس میں محفوظ، قانونی ،  منظم اور ہنرمند ہجرت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئےایک یادگاری ڈاک ٹکٹ ‘سُرکشت جائیں، پرشکشت جائیں’ کا اجراء عمل میں آئے گا۔ عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی بھارت کی آزادی میں ہمارے پرواسی مجاہدین آزادی کے تعاون کو اجاگر کرنے کے لئے ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو’’ – ‘‘بھارت کی جدو جہد آزادی میں پرواسی بھارتیوں کی حصہ داری’’ موضوع پر مبنی  پہلی مرتبہ  ڈیجیٹل بھارتیہ دِوس نمائش کا  افتتاح  بھی کریں گے۔   اس سال جی 20 کی بھارت کی  صدارت کے پیش نظر 09 جنوری کو ایک خصوصی ٹاؤن ہال بھی اہتمام کیا جائے گا۔

 عزت مآب صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو، پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ 2023 تفویض کریں گی اور اختتامی اجلاس کی صدارت فرمائیں گی۔ پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ،  چنند پرواسی بھارتیوں کو اُن  کی کامیابیوں کوتسلیم کرنےاور ملک و بیرون ملک  مختلف شعبوں میں ان کے تعاون کا احترام کرنے کے لئے تفویض کیا جاتا ہے۔

پی بی ڈی کنونشن میں پانچ موضوعاتی مکمل اجلاس  منعقد ہوں گے-
  • پہلا مکمل اجلاس،  امور نوجوان اور کھیلوں کے محکمے کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کی صدارت میں ہوگا، جس کا موضوع ہے ‘اختراع اور جدید ٹکنالوجیوں میں پرواسی نوجوان کا کردار’۔
  • دوسرا مکمل اجلاس، ‘امرت کال میں بھارتی حفظان صحت ایکو -نظام کو فروغ دینے میں پرواسی بھارتیوں کا کردار:ویژن @ 2047’ موضوع پر  ہوگا، جس کی صدارت صحت و کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا  فرمائیں گے اور امور  خارجہ کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ اجلاس کے شریک صدر ہوں گے۔
  • تیسرا مکمل اجلاس،   امور خارجہ کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی کی صدار ت میں،‘بھارت کی نرم روی کا فائدہ اٹھانا – دستکاری، کھانے اور تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے خیرسگالی’ موضوع پر  ہوگا۔
  • چوتھا مکمل اجلاس،  تعلیم، ہنرمندی کا فروغ اور  صنعتکاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان کی صدارت میں ‘بھارتی افرادی قوت کی عالمی  حرکت پذیری کو فعال کرنا – بیرون ملک میں مقیم بھارتی برادریوں کا کردار’ موضوع پر منعقد ہوگا۔
  • پانچواں مکمل اجلاس،  خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں ہوگا، جس کا موضوع ہے  ملک کی تعمیر کے لئے ایک جامع  نقطہ نظر کی سمت میں پرواسی  صنعتکاری کی صلاحیت کو بروئے کار لانا۔

سبھی مکمل اجلاس میں  نامور پرواسی ماہرین کو مدعو کرتے ہوئے  پینل مباحثے  کئے جائیں گے۔

آئندہ 17واں پرواسی بھارتی کنونشن بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسے چار سال کے  وقفے کے بعد  اور کووڈ 19 کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ اس پروگرام کوفطری طور طریقہ سے منعقد کیا جارہا ہے۔ پرواسی بھارتی دِوس کنونشن ، آخری مرتبہ وبا کے دوران 2021 میں ورچوئل طور پر منعقد کیا گیا تھا۔

اس پروگرام کو پی بی ڈی کی ویب سائٹ http://www.pbdindia.gov.in اور https://www.youtube.com/user/MEAIndiaپر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

******

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago