بھارت درشن

امت شاہ نے چوڑا چاند پور میں میڈیکل کالج کا افتتاح کیا

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نےآج . موئرانگ منی پور میں تقریباً 1,311 کروڑ روپے مالیت کے  21   ترقیاتی پروجیکٹوں  کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں 46 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جانے والا چوڑا چاند پور میڈیکل کالج، 39 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جانے والا  مارجنگ پولو مجسمہ. سنگائی تھیل میں منی پور اولمپین پارک، امپھال ایسٹ میں منی پور نمائشی مرکز. ڈسٹرکٹ یوتھ اسکلنگ اینڈ ایمپلائمنٹ سینٹر، فروٹ پری زرویشن فیکٹری ، نیلا کٹی شامل ہیں جو کہ ریاست  کے پانچ اضلاع میں  تیار کیے گئے ہیں۔ میڈیکل کالج کا افتتاح

اونچے ترنگے کی  بھی نقاب کشائی

جناب امیت شاہ نے موئرانگ میں تاریخی آزاد ہند فوج کے ہیڈ کوارٹرز میں  165 فٹ اونچے ترنگے کی  بھی نقاب کشائی کی. جو پورے شمال مشرق میں سب سے اونچا قومی پرچم ہے۔  اس موقع پر منی پور کے وزیر اعلیٰ جناب این بیرین سنگھ اور کئی دیگر معززین موجود تھے۔

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہوزیر اعظم نریندر مودی اور منی پور کے وزیر اعلی جناب این بیرین سنگھ کی قیادت میں. منی پور آج ترقی، امن اور خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے اور اب دہشت گردی، بند اور ناکہ بندی سے مکمل طور پر آزاد ہے.  اور  اس کے نتیجے میںپچھلے سال 6 جنوری کو 2450 کروڑ روپے کی مالیت کے  29  پروجیکٹوں  کا سنگ بنیاد رکھا گیا  اور آج 1,300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت  کے 21 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا  اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کا افتتاح

آج چوڑا چاند پور میڈیکل کالج میں 100 بچے میڈیکل سائنس پڑھ رہے ہیں

مرکزی وزیر داخلہ نے انتہائی ذی علم  اور باصلاحیت کنگ شری بھاگیہ چندر. رانی ماں، مہاراجہ کلاچندر.  اور پکھوٹنگ تانگ کو خراج عقیدت پیش کیا. اور کہا کہ منی پور کی 3000 سال سے زیادہ کی شاندار تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی پور کے عوام نے انگریزوں کے خلاف بھرپور تعاون کرتے ہوئے مہاراجہ کلاچندر.  کی منی پور کو انگریزوں کے چنگل سے آزاد کرانے میں مدد کی۔ منی پور کی اس شاندار تاریخ سے ملک کو آگاہ کرنے کے لیے. حکومت نے ماؤنٹ ہیریئٹ کا نام بدل کر ماؤنٹ منی پور رکھا ہے. جہاں مہاراجہ کلاچندر کے جنرل سیکریٹری. ولی عہد اور 22  مجاہدین آزادی کو قید کیا گیا تھا۔ جناب شاہ نے کہا کہ شمال مشرق کا سب سے اونچا جھنڈا آج منی پور کے موئرانگ میں لہرایا گیا. جو  ہندوستان کی سرزمین پر آزادی حاصل کرنے والا  پہلا مقام ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago