عالمی

شام میں سیّدہ زینب کے مزار کے نزدیک بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی

دمشق،28جولائی(انڈیا نیرٹیو)

شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے میں یوم عاشور سے ایک روز قبل حضرت سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار کے قریب دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک ٹیکسی میں نصب کیا گیا تھا۔سرکاری ٹی وی الاخباریہ کا کہنا ہے کہ حضرت سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار کے قریب مضافاتی علاقے میں دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

برطانیہ میں قائم حزب اختلاف کی جنگ پر نظر رکھنے والی تنظیم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے خبر دی ہے کہ دھماکے میں 10 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔رصدگاہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے اور اس کے تین بچّے زخمی ہوئے ہیں۔

الاخباریہ اور حکومت کے حامی میڈیا کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جلی ہوئی ٹیکسی کو فوجی وردیوں میں ملبوس افراد اور مردوں کی بڑی تعداد نے گھیر رکھا ہے۔علاقے میں واقع عمارتوں پرعاشورا محرم کی مناسبت سے سبز، سرخ اور سیاہ جھنڈے اور بینرزآویزاں تھے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں لوگ خون اور دھول میں لت پت دو افراد کو زمین پر لٹا کر مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔ دھماکے سے آس پاس کی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے جبکہ ایک دکان میں آگ لگی ہوئی تھی۔

دمشق کے اس محلّے کا نام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نواسی سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا کے نام پر رکھا گیا ہے۔عاشورمحرم الحرام کا دسواں دن ہے جو شیعہ مسلمانوں کے مقدس ترین ایام میں سے ایک ہے۔

یہ ساتویں صدی عیسوی میں موجودہ عراق میں کربلا کے مقام پرجنگ میں پیغمبراسلام کے نواسے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے 72 ساتھیوں کی شہادت کی علامت ہے۔ یوم عاشور محرم کے ماتمی جلوسوں کے عروج کی علامت ہے۔

یوم عاشور سے قبل سیّدہ زینب کے علاقے میں ہونے والا یہ دوسرا دھماکا ہے۔ منگل کے روز شام کے سرکاری میڈیا نے ایک پولیس اہلکار کے حوالے سے بتایا تھا کہ ایک موٹرسائیکل کے ساتھ نصب دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے دو شہری زخمی ہو گئے تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago