Categories: عالمی

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں جے شنکر، بلاول بھٹو اور وانگ یی کے درمیان پہلی بار ذاتی بات چیت متوقع

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، 25 جولائی</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آئندہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پہلی بار ہندوستان  اور پاکستان کے وزرائے خارجہ  کی ذاتی طور پر بات چیت ہو سکتی ہے۔  بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور ان کے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو ک شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں شرکت کرنےوالے ہیں ۔ واضح رہے کہ عمران خان کی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد شہباز شریف کے پاکستان کے وزیراعظم بننے کے بعد دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہوگی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہندوستان ازبکستان میں دو اہم میٹنگوں میں شرکت کرے گا۔افغانستان پر کانفرنس 25 اور 26 جولائی کو ہو رہی ہے  جب کہ وزرائے خارجہ کی میٹنگ  28 اور 29 جولائی کو ہو گی۔ بلاول نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ وہ بھارت کے ساتھ دوبارہ رابطے کے خواہشمند ہیں۔ تاہم شنگھائی تعاون تنظیم کے سائیڈ لائنز پر ہندوستان اور پاکستان کی دو طرفہ ملاقات کا ابھی کوئی اشارہ نہیں ہے، جہاں تک پاکستان کے ساتھ بات چیت کا تعلق ہے، نئی دہلی نے مسلسل کہا ہے کہ دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دریں اثنا، شنگھائی تعاون تنظیم میں جے شنکر کی شرکت کا سرکاری طور پر اعلان ہونا باقی ہے، چینی وزیر خارجہ وانگ یی بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جے شنکر مشرقی لداخ میں ایل اے سی کے ساتھ تعطل کو حل کرنے کے لیے ہندوستان اور چین کے فوجی کمانڈروں کے درمیان حال ہی میں منعقدہ 16 ویں دور کی بات چیت کے نتائج کا جائزہ لینے کے لیے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کر سکتے ہیں۔ اگر دو طرفہ بات چیت ہوتی ہے تو جے شنکر وانگ کی ملاقات چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ممکنہ ملاقات کی راہ بھی ہموار کر سکتی ہے۔ دونوں کی 15 اور 16 ستمبر کو سمرقند، ازبکستان میں ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago