Urdu News

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں جے شنکر، بلاول بھٹو اور وانگ یی کے درمیان پہلی بار ذاتی بات چیت متوقع

جے شنکر، بلاول بھٹو اور وانگ یی

نئی دہلی، 25 جولائی

آئندہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پہلی بار ہندوستان  اور پاکستان کے وزرائے خارجہ  کی ذاتی طور پر بات چیت ہو سکتی ہے۔  بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور ان کے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو ک شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں شرکت کرنےوالے ہیں ۔ واضح رہے کہ عمران خان کی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد شہباز شریف کے پاکستان کے وزیراعظم بننے کے بعد دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہوگی۔

ہندوستان ازبکستان میں دو اہم میٹنگوں میں شرکت کرے گا۔افغانستان پر کانفرنس 25 اور 26 جولائی کو ہو رہی ہے  جب کہ وزرائے خارجہ کی میٹنگ  28 اور 29 جولائی کو ہو گی۔ بلاول نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ وہ بھارت کے ساتھ دوبارہ رابطے کے خواہشمند ہیں۔ تاہم شنگھائی تعاون تنظیم کے سائیڈ لائنز پر ہندوستان اور پاکستان کی دو طرفہ ملاقات کا ابھی کوئی اشارہ نہیں ہے، جہاں تک پاکستان کے ساتھ بات چیت کا تعلق ہے، نئی دہلی نے مسلسل کہا ہے کہ دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

دریں اثنا، شنگھائی تعاون تنظیم میں جے شنکر کی شرکت کا سرکاری طور پر اعلان ہونا باقی ہے، چینی وزیر خارجہ وانگ یی بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جے شنکر مشرقی لداخ میں ایل اے سی کے ساتھ تعطل کو حل کرنے کے لیے ہندوستان اور چین کے فوجی کمانڈروں کے درمیان حال ہی میں منعقدہ 16 ویں دور کی بات چیت کے نتائج کا جائزہ لینے کے لیے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کر سکتے ہیں۔ اگر دو طرفہ بات چیت ہوتی ہے تو جے شنکر وانگ کی ملاقات چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ممکنہ ملاقات کی راہ بھی ہموار کر سکتی ہے۔ دونوں کی 15 اور 16 ستمبر کو سمرقند، ازبکستان میں ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔

Recommended