Categories: عالمی

شیخ حسینہ نے بھارت کے ساتھ جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدےکے لیے دکھائی ہری جھنڈی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ڈھاکہ ،18؍اگست</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ہندوستان کے ساتھ ایک جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سی ای پی اے) پر دستخط کرنے کے لیے باضابطہ بات چیت شروع کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے جس سے مشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑے پیمانے پر فروغ مل سکتا ہے۔ یہ کسی بھی ملک کے ساتھ ڈھاکہ کا پہلا تجارتی معاہدہ ہوگا، اور اس نے چین اور جاپان کی جانب سے آزاد تجارتی معاہدے کرنے کی درخواستوں کے باوجود بھارت کو ترجیح دی ہے۔  جاپان اور چین کے ساتھ معاہدات ابھی تک تشخیصی مرحلے میں ہیں۔ جامع اقتصاد ی شراکت داری معاہدہ  6-7 ستمبر کو شیخ حسینہ کے یہاں مجوزہ دورے کے دوران ایجنڈے میں سرفہرست ہوگا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ڈھاکہ۔دہلی کے مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی سے انکشاف ہوا ہے کہ  مجوزہ معاہدے سے بنگلہ دیش کی برآمدی آمدنی میں 190% اور ہندوستان کی 188% اور مجموعی گھریلو پیداوار میں بالترتیب 1.72% اور 0.03% اضافہ متوقع ہے۔ معاہدہ سامان اور خدمات، سرمایہ کاری، املاک دانش کے حقوق اور ای کامرس میں تجارت کا احاطہ کرے گا۔ گزشتہ مالی سال میں، بنگلہ دیش کی بھارت کو برآمدات پہلی بار تقریباً 2 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔  ہندوستان سے کل 14 بلین ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔ ڈھاکہ کے عہدیداروں نے کہا کہ بنگلہ دیش نے پہلے ہی جنوبی ایشیائی آزاد تجارتی علاقے کے معاہدے کے تحت ایک کم ترقی یافتہ ملک کے طور پر بھارت کو تمباکو اور الکحل سمیت 25 مصنوعات کے علاوہ تمام مصنوعات کی برآمدات کے لیے ڈیوٹی فری اور کوٹہ فری فوائد حاصل کیے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مارچ 2021 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران، انہوں نے اور حسینہ نے سی ای پی اے پر دستخط سے متعلق مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اسی کے مطابق، بنگلہ دیش کے فارن ٹریڈ انسٹی ٹیوٹ اور انڈیا کے سینٹر فار ریجنل ٹریڈ نے تفصیلی مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی کی۔  اس سال مئی میں، انہوں نے مطالعاتی رپورٹ اپنی متعلقہ وزارت تجارت کو بھیجی۔  رپورٹ میں سی ای پی اے پر دستخط کے لیے مذاکرات شروع کرنے کی تجویز دی گئی۔ مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی کی حتمی مسودہ رپورٹ کے مطابق، تجارتی معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد، بنگلہ دیش کی برآمدی آمدنی اگلے 7-10 سالوں میں5-3بلین  امریکی ڈالراور ہندوستان کی 4-10 بلین تک بڑھ جائے گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago