Categories: عالمی

شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے ہوں گے نئے صدر

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ جمعہ کے روز متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی وفات اور تدفین کے بعد ہفتہ کے روز وفاقی سپریم کونسل کے اجلاس میں ابوظہبی کے ولی عہد 61 سالہ شیخ محمد بن زاید النہیان نے متحدہ عرب امارات کے تیسرے صدرمنتخب ہوئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
متحدہ عرب امارات کے دوسرے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ خلیفہ بن زاید النہیان جمعہ کے روز  انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 73 برس تھی۔ وہ 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے صدر کا عہدہ سنبھال رہے تھے۔ جمعے کے روز ان کی تدفین کے بعد متحدہ عرب امارات کی فیڈرل سپریم کونسل نے ہفتے کے روز ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کو نیا صدر منتخب کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ میٹنگ ابوظہبی کے المشرف پیلس میں ہوئی۔ اجلاس کی صدارت دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کی۔ انہوں نے شیخ محمد بن زاید النہیان کو نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وہ مرحوم صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے بھائی ہیں اور متحدہ عرب امارات کے تیسرے صدر ہوں گے۔ وہ نومبر 2004 سے ابوظہبی کے ولی عہد کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ جنوری 2005 میں انہیں متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کا ڈپٹی سپریم کمانڈر مقرر کیا گیاتھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago