Urdu News

شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے ہوں گے نئے صدر

شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے ہوں گے نئے صدر

شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ جمعہ کے روز متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی وفات اور تدفین کے بعد ہفتہ کے روز وفاقی سپریم کونسل کے اجلاس میں ابوظہبی کے ولی عہد 61 سالہ شیخ محمد بن زاید النہیان نے متحدہ عرب امارات کے تیسرے صدرمنتخب ہوئے۔

متحدہ عرب امارات کے دوسرے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ خلیفہ بن زاید النہیان جمعہ کے روز  انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 73 برس تھی۔ وہ 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے صدر کا عہدہ سنبھال رہے تھے۔ جمعے کے روز ان کی تدفین کے بعد متحدہ عرب امارات کی فیڈرل سپریم کونسل نے ہفتے کے روز ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کو نیا صدر منتخب کیا۔

یہ میٹنگ ابوظہبی کے المشرف پیلس میں ہوئی۔ اجلاس کی صدارت دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کی۔ انہوں نے شیخ محمد بن زاید النہیان کو نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وہ مرحوم صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے بھائی ہیں اور متحدہ عرب امارات کے تیسرے صدر ہوں گے۔ وہ نومبر 2004 سے ابوظہبی کے ولی عہد کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ جنوری 2005 میں انہیں متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کا ڈپٹی سپریم کمانڈر مقرر کیا گیاتھا۔

Recommended