Categories: عالمی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیرہ ٹی وی کی معروف خاتون رپورٹر شیرین ابو عاقلہ جاں بحق

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق الجزیرہ ٹی وی کی خاتون رپورٹر شیرین ابو عاقلہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد چل بسیں۔اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول کر ایک گھر کا محاصرہ کر لیا تھا۔ اس دوران میں مسلح افراد کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بن کر دو صحافی شدید زخمی ہو گئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق الجزیرہ ٹی وی کی خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کے براہ راست سر میں گولی لگی۔ مرد صحافی علی السمودی بھی کمر میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے اہل کاروں نے جنین میں شدید فائرنگ کے جواب میں گولی چلائی۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس بات کا بھی امکان ہے کہ دونوں صحافی فلسطینی مسلح افراد کی گولی کا نشانہ بنے۔فسلطینی صدر محمود عباس نے الجزیرہ ٹی وی کی خاتون رپورٹر کی موت کا مکمل ذمے دار اسرائیلی فوج کو ٹھہرایا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago