عالمی

پیوش گوئل لاس اینجلس میں شری سوامی نارائن مندر گئے

شری سوامی نارائن مندر

صنعت و تجارت، صارفین کے امور، خوراک. اور عوامی تقسیم کے علاوہ ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر. جناب پیوش گوئل نے آج کہا کہ بی اے پی ایس سوامی نارائن مندر عالمی سطح پر معاشرے کے حق میں عظیم خدمات انجام دے رہا ہے۔ وہ لاس اینجلس میں شری سوامی نارائن مندر میں حاضری دینےکے بعد ہندوستانی برادری سے خطاب کر رہے تھے۔

لاس اینجلس میں شری سوامی نارائن مندر کمپلیکس. کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے اور اس کے وجود کے 10 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے. وزیر موصوف نے کہا کہ مندر کی موجودگی اس علاقے میں ہندوستانیوں کی نمایاں موجودگی . اور لاس اینجلس کے علاقے کی ترقی اور ترقی میں ہندوستانیوں کی خدمات کے تعلق سے انتہائی موزوں ہے۔

پرمکھ سوامی مہاراج

پرمکھ سوامی مہاراج کو ان کے صد سالہ یوم پیدائش پر. خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دنیا بھر میں ہم سب کے لئے ایک بہت ہی خاص موقع رہا. کہ ہم  نے ان کا آشیرواد حاصل کیا .اور ان سے نیکیاں سیکھیں۔ اس تذکرے کے ساتھ کہ کئی برسوں کے دوران انہیں پرمکھ سوامی مہاراج جی کے مختلف پروگراموں کے ساتھ خصوصی تعلق رکھنے کا اعزاز حاصل رہا .جناب گوئل نے کہا کہ انہیں کئی سال قبل ممبئی میں پرمکھ سوامی مہاراج. کی 75 ویں سالگرہ کی تقریبات میں فعال طور پر حصہ لینے کا موقع ملا تھا۔

جناب گوئل نے کہا کہ انہیں دنیا بھر کے شری سوامی نارائن مندروں کا دورہ کرنے کی سعادت حاصل رہی ہے اور لاس اینجلس کا مندر تو بہت ہی منفرد اور خوبصورت منصوبے کے تحت اسے تعمیر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مندر میں روحانیت کا جو احساس ہوتا ہے وہ اپنے آپ میں بہت منفرد ہے۔

سوامی نارائن مندر کا قیام عمل میں آیا

وزیر موصوف نے مشاہدہ کیا کہ ہندوؤں کو متحد رکھنے. اور پوری دنیا میں ہندو مذہب کے جذبے کو عام کرنے اور پھیلانے میں بی اے پی ایس کا تعاون قابلِ رشک ہے۔ انہوں نے رائے دی کہ جب ہندوستان سے باہر جانے والوں نے زندگی کے مادی پہلوؤں کا تجربہ کیا. تو اگلی نسل کو مادر وطن سے رابطہ کھونے کا ڈر پیدا ہوا لیکن جہاں کہیں بھی سوامی نارائن مندر کا قیام عمل میں آیا . وہاں روحانیت پروان چڑھی ہے. اور آنے والی نسل نے مادر وطن سے اپنا تعلق برقرار رکھا۔ اس نے اچھی اطوار اور عادات کو جنم دیا۔  اس لحاظ سے یہ ادارہ پوری دنیا میں معاشرے کی عظیم خدمت کر رہا ہے۔

گیان، بھکتی اور شردھا کی شاندار تعلیمات

اس بات کی طرف خاص توجہ دلاتے ہوئے. کہ سوامی نارائن بھگوان ہمیشہ انسانیت اور روحانیت اور معاشرے کی خدمت میںیقین رکھتے تھے. جناب گوئل نے کہا کہ ان کی تعلیمات بڑے پیمانے پر انسانیت کی خدمت میں ہمارے کردار پر مرکوز ہیں۔ گیان، بھکتی اور شردھا کی شاندار تعلیمات جو سوامی نارائن نے ہمیں دی ہیں اور پرمکھ سوامی مہاراج نے جن کی تبلیغ کی ہم سب کے ساتھ رہیں گی۔ جناب گوئل نے کہا کہ ان کی تعلیمات ساری زندگی مجھے تحریک دیتی اور رہنمائی کرتی رہیں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago