واشنگٹن،17اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)
بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج یہاں نیشنل سائنس فاؤنڈیشن ہیڈ کوارٹر (این ایس ایف) کا دورہ کیا۔ یہاں انہیں صحت کے بحران کے دوران فلکیات، روبوٹکس کے لیے اے آئی اور عوامی پیغام رسانی جیسے اہم موضوعات سے آگاہ کیا گیا۔
سیتا رمن بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کے لیے دارالحکومت پہنچی تھیں۔ انہوں نے اپنے چھ روزہ دورے کا آغازمشہور بروکنگز انسٹی ٹیوٹ میں تھنک ٹینک کمیونٹی کے ساتھ بات چیت کرکے کیا۔
این ایس ایف میں، سیتا رمن کو فلکیات، کورونا جیسے صحت بحران کے دوران عوامی پیغام رسانی اور روبوٹکس کے لئے اے آئی، زراعت اور ماحولیاتیپائیداری کے لئے مشہور اور نامور پروفیسروں کے تجربات کے ساتھ ایک ورچوئل پریزنٹیشن کے ذریعے آگاہ کیا۔
ڈاکٹر کیتھرین بومن، بلیک ہول کی بریک تھرو دریافت کے لیے سرکردہ محقق، نوبل انعام یافتہ اور ماہر اقتصادیات ابھیجیت بنرجی اور ارتھ سینس کے شریک بانی اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر ڈاکٹر گریش چودھری نے پریزنٹیشن دی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…