Urdu News

سیتا رمن نے واشنگٹن میں نیشنل سائنس فاونڈیشن کے صدر دفتر کا دورہ کیا

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن واشنگٹن میں نیشنل سائنس فاونڈیشن کے صدر دفتر میں

واشنگٹن،17اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج یہاں نیشنل سائنس فاؤنڈیشن ہیڈ کوارٹر (این ایس ایف) کا دورہ کیا۔ یہاں انہیں صحت کے بحران کے دوران فلکیات، روبوٹکس کے لیے  اے آئی  اور عوامی پیغام رسانی جیسے اہم موضوعات سے آگاہ کیا گیا۔

سیتا رمن بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کے لیے دارالحکومت پہنچی تھیں۔ انہوں نے اپنے چھ روزہ دورے کا آغازمشہور بروکنگز انسٹی ٹیوٹ میں تھنک ٹینک کمیونٹی کے ساتھ بات چیت کرکے کیا۔

این ایس ایف میں، سیتا رمن کو فلکیات، کورونا جیسے صحت بحران کے دوران عوامی پیغام رسانی اور روبوٹکس کے لئے اے آئی، زراعت اور ماحولیاتیپائیداری کے لئے مشہور اور نامور پروفیسروں کے تجربات کے ساتھ  ایک ورچوئل پریزنٹیشن کے ذریعے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر کیتھرین بومن، بلیک ہول کی بریک تھرو دریافت کے لیے سرکردہ محقق، نوبل انعام یافتہ اور ماہر اقتصادیات ابھیجیت بنرجی اور ارتھ سینس کے شریک بانی اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر ڈاکٹر گریش چودھری نے پریزنٹیشن دی۔

Recommended