Categories: عالمی

سہیل شاہین ، اقوام متحدہ میں طالبان کے سفیر نامزد، جنرل اسمبلی سے خطاب کی درخواست

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
طالبان حکومت نے اقوامِ متحدہ کے لیے سہیل شاہین کو اپنا نیا سفیر نامزد کرتے ہوئے عالمی ادارے سے درخواست کی ہے کہ افغانستان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ کو رواں ہفتے جنرل اسمبلی سے خطاب کی اجازت دی جائے۔طالبان حکومت کے قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے درخواست کی ہے کہ جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے انہیں خطاب کی اجازت دی جائے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق انتونیو گوٹیرس کے ترجمان فرحان حق نے امیر خان متقی کا خط موصول ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ طالبان حکومت کے قائم مقام وزیرِ خارجہ کی درخواست اقوامِ متحدہ کی نو رکنی کریڈینشل کمیٹی کو بھیج دی ہے۔اس کمیٹی میں امریکہ، چین اور روس کے علاوہ بھوٹان، چلی، نمیبیا، بہاماس، سوئیڈن اور سیئر لیون شامل ہیں۔اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس پیر تک جاری رہے گا اور کریڈنشل کمیٹی کی جانب سے پیر سے قبل طالبان حکومت کی درخواست پر غور کرنے کا امکان نہیں۔ اس لیے طالبان حکومت کے قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کا جنرل اسمبلی سے خطاب بظاہر ممکن نظر نہیں آتا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یاد رہے کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کا آغاز 14 ستمبر کو ہوا تھا اور یہ 27 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اب تک امریکہ اور چین سمیت کئی اہم ملکوں کے سربراہان جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کر چکے ہیں۔طالبان نے گزشتہ ماہ ہی اقوامِ متحدہ میں افغانستان کے مندوب غلام اسحاقزی کو بے دخل کر دیا تھا اور اب ان کی جگہ سہیل شاہین کو اقوامِ متحدہ میں سفیر نامزد کیا ہے جو طالبان کی ترجمانی کرتے رہے ہیں۔اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان فرحان حق کا کہنا ہے کہ طالبان نے خط میں کہا ہے کہ اسحاقزی کے مشن کو اب ختم سمجھا جائے اور وہ اب افغانستان کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ یو این جنرل اسمبلی کے قواعد کے مطابق جب تک کریڈنشل کمیٹی کسی ملک کے مندوب سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہ کر لے اس وقت تک اسحاقزی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسحاقزی کو 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرنا ہے تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا کوئی ملک طالبان کے خط کے بعد اس اعتراض کر سکتا ہے۔ غلام اسحاقزی معزول صدر اشرف غنی کی کابینہ کا حصہ تھے جو اب تک سلامتی کونسل میں افغانستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔اگر اقوامِ متحدہ میں طالبان کے سفیر کو تسلیم کیا گیا تو یہ طالبان حکومت کو عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کے لیے ایک اہم قدم ہو گا۔ رواں ماہ کے اوائل میں ہی غلام اسحاقزی نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران عالمی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ طالبان کو تسلیم نہ کرے اور ان پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں۔واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کی کریڈنشل کمیٹی عموماً اکتوبر یا نومبر میں بیٹھتی ہے جس کے دوران تمام رکن ممالک کی اہلیت کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس سے قبل 1996 سے 2001 تک طالبان کی حکومت کے دوران اقوامِ متحدہ نے طالبان کے نمائندے کو افغانستان کا نمائندہ تسلیم نہیں کیا تھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago