Categories: عالمی

جنوبی افریقی صدر کا سفری پابندیاں فوری ختم کرنے کا مطالبہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جوہانسبرگ،29نومبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے اومی کرون ویرئینٹ کے سامنے آنے پر ملک پر عائد سفری پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پابندیوں کو غیرمنصفانہ قرار دے دیا ہے۔جنوبی افریقہ کے صدر کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک پر سفری پابندیاں بلاجواز ہیں، جن کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں ہے، اس سے معاشی صورتحال مزید خراب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس منتقلی کو محدود کرنے کا سب سے طاقتور طریقہ ویکسی نیشن ہے، جنوبی افریقا میں تقریباً 35 فیصد بالغ افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دوسری جانب اس حوالے سے جنوبی افریقی حکام کا کہنا ہے کہ وائرس نے غیرویکسین شدہ افراد کو نشانہ بنایا، وائرس کی واحد علامت ایک، دو روز تک پٹھوں میں درد اور تھکاوٹ کا احساس ہے، مریض اسپتال میں داخل ہوئے بغیر صحت یاب ہورہے ہیں۔خیال رہے کہ امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، قطر، کویت، انڈونیشا اور نیدرلینڈز سمیت درجنوں ممالک جنوبی افریقا کے لیے سفری پابندیاں لگا چکے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago