Urdu News

جنوبی افریقی صدر کا سفری پابندیاں فوری ختم کرنے کا مطالبہ

جنوبی افریقی صدر کا سفری پابندیاں فوری ختم کرنے کا مطالبہ

جوہانسبرگ،29نومبر(انڈیا نیرٹیو)

جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے اومی کرون ویرئینٹ کے سامنے آنے پر ملک پر عائد سفری پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پابندیوں کو غیرمنصفانہ قرار دے دیا ہے۔جنوبی افریقہ کے صدر کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک پر سفری پابندیاں بلاجواز ہیں، جن کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں ہے، اس سے معاشی صورتحال مزید خراب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس منتقلی کو محدود کرنے کا سب سے طاقتور طریقہ ویکسی نیشن ہے، جنوبی افریقا میں تقریباً 35 فیصد بالغ افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے جنوبی افریقی حکام کا کہنا ہے کہ وائرس نے غیرویکسین شدہ افراد کو نشانہ بنایا، وائرس کی واحد علامت ایک، دو روز تک پٹھوں میں درد اور تھکاوٹ کا احساس ہے، مریض اسپتال میں داخل ہوئے بغیر صحت یاب ہورہے ہیں۔خیال رہے کہ امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، قطر، کویت، انڈونیشا اور نیدرلینڈز سمیت درجنوں ممالک جنوبی افریقا کے لیے سفری پابندیاں لگا چکے ہیں۔

Recommended