Categories: عالمی

سابق وزیراعظم نواز کی پاکستان واپسی کی قیاس آرائیاں تیز، عمران خان کے چیلنجز میں اضافہ

اسلام آباد، 27 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی مشکلات اور چیلنجزمیں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں کئی مسائل کے درمیان سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی قیاس آرائیوں کے باعث عمران کے سامنے ایک اور چیلنج بڑھ گیا ہے۔

پاکستان کے کشیدہ سیاسی ماحول کے درمیان پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق افواہوں نے ایک نیا موضوع بحث بنا دیا ہے۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ شریف آئندہ عام انتخابات سے قبل پاکستان واپس آ سکتے ہیں جہاں ایک طرف عمران حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے سخت چیلنجز کا سامنا ہے، وہیں دوسری جانب ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست ان کی مقبولیت میں کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (نواز) کے صدر اور نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم مکمل صحت یاب ہونے پر ہی وطن واپس آئیں گے۔ ہفتہ کے روز جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف اس وقت تک برطانیہ میں رہ سکتے ہیں جب تک کہ امیگریشن ٹریبونل ان کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد نہیں کر دیتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تین بار کے وزیراعظم رہنے والے کی صحت پر سیاست کرنا غیر انسانی ہے۔ حکومتی مشینری شریف کی سیاست کو داغدار کرنے پر تلی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ملک کا نام بدنام ہو رہا ہے۔

ادھر مسلم لیگ نواز کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ویزے کے تنازع نے ثابت کر دیا کہ ان کے والد عمران خان کی دکھتی رگ ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم کے خصوصی مشیر شہزاد اکبر نے سوال کیا ہے کہ کیا نواز شریف نیب کیس میں عدالت سے سزا سنائے جانے اور تاحیات الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہونے کے بعد بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں؟۔واضح رہے کہ مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما ایاز صادق نے دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف جلد واپس آسکتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago