Categories: عالمی

مسجد حرام میں ختم قرآن کے موقع پر روح پرور اجتماع

مسجد حرام میں ختم قرآن کے موقع پر روح پرور اجتماع

مکہ مکرمہ،11مئی (انڈیا نیرٹیو)

ختم قرآن کے موقع پر مسجد حرام کے در و دیوار نمازیوں اور عمرہ زائرین کی "آمین" سے گونج اٹھے۔ اس دوران میں آنکھیں اشک بار نظر آئیں اور جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔نماز کی امامت مسجد حرام کے امام و خطیب ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کی۔ اس مبارک رات میں انہوں نے مسلمانوں کے لیے مغفرت اور جہنم سے آزادی ، بلاد حرمین اور اسلامی ممالک کی حفاظت اور کرونا کی وبا سے نجات کے لیے خصوصی رقت آمیز دعائیں کیں۔

ختم قرآن کے روز نمازیوں نے نماز عشاءاور تراویح کی ادائیگی کے لیے سویرے سے ہی مسجد حرام کا رخ کر لیا۔ اس موقع پر مکمل احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی نمازیوں کے بیچ مقررہ فاصلے کو بھی یقینی بنایا گیا۔حرمین کے امور کی انتظامیہ میں فنی اور خدماتی شعبے کے سکریٹری محمد الجابری کے مطابق آخری طاق رات کے موقع پر کیے گئے خصوصی اور بھرپور انتظامات کا مقصد معتمرین اور نمازیوں کے لیے محفوظ اور پر سکون ماحول فراہم کرنا تھا۔ ایسا ماحول جہاں وہ روحانی فضاؤں میں خشوع اور سکون کے ساتھ اپنی عبادت اور مناسک ادا کر سکیں۔

الجابری نے بتایا کہ مسجد حرام کو روزانہ 10 مرتبہ دھویا جا رہا ہے۔ اس عمل میں 4000 سے زیادہ مرد اور خواتین کارکنان شریک ہیں۔ تطہیر کے ہر عمل میں 80 ہزار لیٹر سے زیادہ خصوصی مواد اور 1600 لیٹر خوشبو کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں حرم شریف میں ہاتھوں کو سینی ٹائز کرنے کے لیے 500 سے زیادہ آلات نصب کیے گئے ہیں۔ یہ آلات سینسر کی خصوصیت کے ساتھ کام کرتے ہیں۔السقیا پروجیکٹ کے سلسلے میں طاق رات کے دوران مین انتظامیہ کی جانب سے نمازیوں اور معتمرین میں آب زمزم کی 2 لاکھ سے زیادہ بوتلیں تقسیم کی گئیں۔الجابری کے مطابق مسجد حرام میں آنے والوں کی خدمت کے واسطے 8000 چھوٹی لاریوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ ان میں 5000 ہزار سادی اور 3000 برقی لاریاں ہیں۔ انتظامیہ نے مسجد حرام کے دروازوں پر 100 سے زیادہ نگراں تعینات کیے ہیں جو نمازیوں کا استقبال کر کے ان کے لیے مختص جگہاؤں کی جانب رہ نمائی کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں نمازیوں اور معتمرین کی آمد و رفت کو منظم رکھنے میں سیکورٹی اہل کاروں کی معاونت کرتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago