Categories: عالمی

سری لنکا سیاسی بحران: سری لنکا میں حالات بے قابو، بھارت نے مدد کی یقین دہانی کرائی

ہفتے کی رات دیر گئے سری لنکا کے صدارتی محل پر قبضہ اور وزیر اعظم کی رہائش گاہ کو آگ لگانے کے بعد سری لنکا میں حالات بے قابو ہو گئے ہیں۔ اتوار کو مظاہرین نے کولمبو میں بڑی تنصیبات پر قبضہ کر لیا۔ صدر کے لاپتہ ہونے کے بعد سے فوجی سربراہ نے اہل وطن سے امن کی اپیل کی ہے۔ بھارت نے بھی سری لنکا کو مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ سری لنکا کے ساتھ ہیں۔ ہم ان کی مدد کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک وہاں پناہ گزینوں کا کوئی بحران پیدا نہیں ہوا ہے۔

دریں اثنا صورتحال پر قابو پانے کے لئے حکومت نے اسپیشل ٹاسک فورس کو سڑکوں پر اتار دیا ہے۔ اس کے باوجود صدارتی محل پر قبضہ جمائے مظاہرین جمے ہوئے ہیں۔ مظاہرین کے لان میں شاہی لنچ کرنے، سوئمنگ پول میں ہنگامہ آرائی، صدارتی محل کے ہر کمرے پر قبضہ کرنے کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔

سری لنکا کے حالات اس قدر خراب ہو چکے ہیں کہ کوئی سنبھالنا نہیں چاہتا۔ پانچویں بار وزیر اعظم بننے والے رانیل وکرماسنگھے نے اقتدار کا بے پناہ تجربہ رکھنے کے بعد بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش کر دی۔ صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے بھی 13 جولائی کو استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایسے میں نئے صدر اور وزیراعظم کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ملک کو مالی بحران سے نکالنا ہوگا۔ موجودہ صورتحال کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سری لنکا کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں کم از کم 4 سے 5 سال لگ سکتے ہیں۔

عالمی بینک اور آئی ایم ایف کا تعاون

سری لنکا کو اس دلدل سے نکالنے میں عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)  بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ سری لنکا کی حکومت بھی ان دو عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ تاہم ان دونوں نے قرض دینے کے لئے مختلف شرائط بھی رکھی ہیں۔ ایسے میں اگر سری لنکا ان دونوں اداروں کی شرائط مان لے تو ملک میں مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے۔ دوسری طرف اگر شرائط پر عمل نہ کیا گیا تو قرض حاصل کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago