Categories: عالمی

سری لنکا سیاسی بحران: وزیراعظم کے دفتر پر قبضہ، سرکاری ٹی وی کی نشریات روک دی گئیں

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سری لنکا میں حالات بے قابو ہو چکے ہیں۔ بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر مغربی صوبے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ ادھر عوام  نے وزیراعظم دفتر پر قبضہ کر لیا ہے۔ مشتعل افراد نے سرکاری ٹی وی چینل کا گھیراؤ کر کے اس کی نشریات بند کر دیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں معاشی بحران اور سیاسی بحران کے گہرے ہوتے ہی حالات خوفناک اور بے قابو ہوتے جا رہے ہیں۔ مظاہرین سڑکوں پر بے خوف گھوم رہے ہیں۔ صدر گوٹابایا راجا پکشے، جنہیں لوگوں نے  صدارتی محل پر قبضہ کرنے کے بعد بے دخل کر دیا تھا، بدھ کی صبح کولمبو سے مالدیپ فرار ہو گئے۔ انہوں نے بدھ کو ہی صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی بات بھی کہی تھی۔ صدر کے ملک چھوڑنے کی خبر سے مظاہرین ایک بار پھر بھڑک اٹھے ہیں۔ ہزاروں مظاہرین پارلیمنٹ اور وزیر اعظم کے دفتر پہنچ گئے ہیں۔ فوج اور مظاہرین آمنے سامنے ہیں۔ ادھر سری لنکا میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مظاہرین نے سری لنکا کے وزیر اعظم کے دفتر پر قبضہ کر لیا ہے۔ مظاہرین احاطے میں داخل ہو گئے ہیں اور دفتر کی چھت پر سری لنکا کا پرچم لہرا رہے ہیں۔ ادھر سری لنکا کے قومی ٹی وی چینل کو بھی مظاہرین نے گھیر لیا ہے۔ جس کی وجہ سے نشریات روک دی گئی ہیں۔ بحران کے درمیان امریکی سفارت خانے نے سری لنکا میں اپنی خدمات دو دن کے لئے بند کر دی ہیں۔ سیکورٹی اہلکار مظاہرین کو کنٹرول کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ بڑی تعداد میں پولیس اور فوج کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ مظاہرین پر مسلسل آنسو گیس کے گولے داغے جا رہے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago