Categories: عالمی

ایران کی موجودگی تک شام میں استحکام ممکن نہیں: اسرائیل

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ماسکو،10ستمبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جب تک ایران موجود ہے شام میں کوئی استحکام نہیں آسکتا۔ انہوں نے یہ بات روس کے دورے کے موقعے پر ماسکو میں کہی۔ انہوں نے باور کرایا کہ ایران کا جوہری پروگرام خطے میں ایک سنگین مسئلہ ہے۔ماسکوسے اپنے بیان میں اسرائیلی وزیر خارجہ یائیرلبید نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنی شمالی سرحد پرایران کواپنی موجودگی مضبوط بنانے پر خاموش نہیں رہے گا۔ دْنیا کو ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہوگا۔ اگر عالمی برادری ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنیمیں ناکام رہی تو اسرائیل کو ایران کے خلاف کارروائی کا حق ہوگا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دریں اثنا روسی وزیر خارجہ سرگئی لاورو نے کہا کہ ماسکو اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا روس مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے جامع حل لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔لاورو نے مزید کہا کہ روس اسرائیل یا کسی دوسرے ملک پر حملے کے لیے شامی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لبید نے کل جمعرت کو ماسکو کے دورے کیموقعے پر اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاورو سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے دورے کا آغاز کریملن کی دیوار پر یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے سے کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے ماسکومیں نامعلوم سپاہی اوردوسری عالمی جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کی قبروں پربھی پھول چڑھائے۔لبید نے کہا کہ اسرائیل نازی جرمنی کو شکست دینے میں سوویت یونین کے کردار کی تعریف کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ بوداپیسٹ یہودیوں کیلیے نازی عفریت کے قائم کردہ کیمپوں اور یہودی بستیوں کو آزاد کرانے میں ریڈ آرمی کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کیمپوں میں ان کے والد کو بھی قید کیا گیا تھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago