Categories: عالمی

امریکی صدرجوبائیڈن اور چینی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

واشنگٹن،10ستمبر(انڈیا نیرٹیو)

وہائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔وہائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق چین اور امریکی صدور کے درمیان اسٹریٹیجک معاملات پر گفتگو ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے صدارت سنبھالنے کے بعد گزشتہ ماہ پہلی مرتبہ امریکہ اور چین کے مابین افغانستان کے معاملات فوجی سطح پر زیرِ بحث آئے۔رپورٹ کے مطابق چین کے انٹرنیشنل ملٹری کو ا?پریشن کے میجر جنرل ہوانگ ڑیپنگ نے امریکی ہم منصب سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی تھی۔چینی فوج نے ویبنار میں درمیانی درجے کی فوجی سطح پر بات چیت جاری رکھنے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔

دوسری جانب امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا سب کے مفاد میں ہے۔واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امریکا کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ طالبان سے وعدوں پر عمل ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ تعلقات کے لیے معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں، افغانستان میں 20 سال سے حاصل ہونے والے مفادات ضائع نہیں ہونے چاہئیں۔

نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور افغان عوام کی مدد جاری رکھیں گے، تمام ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ وہ سب کرنا چاہتے ہیں جو کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی بحران سے بچنے کے لیے بات چیت جاری رکھنا ہو گی، افغان بینک کے منجمد 10 ارب ڈالر کا معاملہ فیڈرل ریزرو دیکھ رہا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ زلمے خلیل زاد کی طالبان سے بات چیت جاری ہے، کابل ایئر پورٹ سے امریکی و دیگر شہریوں کی روانگی میں طالبان کے تعاون کو سراہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کی جانب سے اس طرح کے اقدامات عالمی پذیرائی حاصل کر سکتے ہیں، افغانستان میں رہ جانے والے امریکیوں سے رابطے میں بھی ہیں۔امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز کانفرنس میں افغانستان کی موجودہ صورتِ حال میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago