Categories: عالمی

جو چیز نفرت کا باعث بنے اس سے دور ہو جائیں، میدانِ عرفات میں مسجدِ نمرہ میں محمد شیخ بن عبدالکریم نے خطبہ حج دیا

میدانِ عرفات میں مسجدِ نمرہ میں محمد شیخ بن عبدالکریم نے خطبہ حج دیا

مکہ مکرمہ،08جولائی(انڈیا نیرٹیو)

آج حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ ادا کیا جا رہا ہے، میدانِ عرفات میں مسجدِ نمرہ میں محمد شیخ بن عبدالکریم نے خطبہئ حج دیا۔خطبہ حج کے بعد حجاجِ کرام مسجدِ نمرہ میں نمازِ ظہر اور نمازِ عصر ادا کرنے کے بعد دعائیں مانگ رہے ہیں۔خطبہ حج کے دوران محمد شیخ بن عبدالکریم نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے ڈرنے میں ہی کامیابی ہے،جو چیز نفرت کا باعث بنے اس سے دور ہو جائیں، آپ کی مصیبت اللّٰہ کے سوا اور کوئی دور نہیں کر سکتا۔

خطبہ حج کے دوران شیخ محمد بن عبد الکریم نے کہا کہ اللّٰہ نے فرمایا ہے کہ متقی کے لیے جنت کی خوش خبری ہے۔اسلامی اقدار کا تقاضہ ہے کہ جو چیز نفرت کا باعث بنے اس سے دور ہو جائیں، نیکی کرنے میں ہمیشہ جلدی کرو، تقوی اختیار کرنے والا اللّٰہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرتا ہے۔مسجدِ نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ محمد بن عبد الکریم نے مزید کہا کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا ہے کہ قیامت کے دن میرے ساتھ وہ ہوگا جس کا اخلاق اچھا ہے، سارے انسان آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں اور آدم علیہ السلام مٹی سے بنے ہیں۔دنیا بھر سے حج کے لیے سعودی عرب پہنچنے والے عازمینِ حج نمازِ فجر کے بعد منیٰ سے میدانِ عرفات پہنچے تھے۔دوسری جانب عازمینِ حج نے گزشتہ رات منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی میں قیام کیا۔

واضح رہے کہ آج کے دن دونوں باجماعت نمازوں ظہر اور عصر کے لیے ایک ہی اذان دی جاتی ہے جبکہ نماز کے لیے ظہر اور عصر کی اقامت الگ الگ ہو گی۔عازمینِ حج غروبِ آفتاب کے وقت اذانِ مغرب سے قبل میدانِ عرفات سے مزدلفہ کے لیے روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ نمازِ عشاء کے وقت مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔عازمینِ حج مزدلفہ میں رات قیام اور رَمی کے لیے کنکریاں جمع کریں گے اور فجر کی نماز ادا کرکے رَمی (بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے) کے لیے جمرات روانہ ہو جائیں گے۔اس کے بعد حجاجِ کرام قربانی کی سنت ادا کریں گے اور پھر حلق کروا کے احرام اتار کر اس کی پابندیوں سے آزاد ہو جائیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago