حجاج کے قافلے میدان عرفات میں خیمہ زن، تلبیہ سے گونج رہی ہے فضا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مکہ مکرمہ،08جولائی(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج9 ذی الحج جمعہ کو ادا کیا جارہا ہے۔لاکھوں مسلمان حجاج کرام عرفات کی مقدس پہاڑی پر آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کر دعا کر رہے ہیں۔ حجاج کہیں خیموں میں تو کہیں پہاڑی پر دعا مانگتے نظر آ رہے ہیں۔اس دن سورج غروب ہوتے ہی حجاج مزدلفہ کا سفر شروع کریں گیاور مغرب اور عشاء کی نمازیں وہیں ادا کریں گے۔ کل دس ذی الحج کی فجر تک وہیں قیام کریں گے۔ مزدلفہ میں قیام فرض ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہیں رات گذاری اور فجر کی نماز وہیں ادا کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کوہ عرفات مکہ کے مشرق میں 20 کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پر واقع ہے اور یہ ایک ہموار میدان منیٰ کے مقام سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ جہاں عازمین کل عید الاضحی کے پہلے دن رمی جمرات کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ دو سال کے دوران بیرون ملک سے آنے والے عازمین پر پابندی عائد کر دی تھی اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خصوصی شرائط کے ساتھ اندرون ملک مقامی اور مقیم مسلمانوں نے حج ادا کیا۔اس سال کا حج 65 سال سے کم عمر کے لوگوں کے لیے ہے، جس میں سعودی وزارت صحت کی طرف سے منظور شدہ کوویڈ 19 ویکسین کی بنیادی خوراکوں کے ساتھ حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرنے کی شرط عاید کی ہے۔عازمین حج کے قافلوں کو مختلف سکیورٹی اداروں کی طرف سے فول پروف سیکورٹی مہیا کی گئی ہے تاکہ حجاج کرام کو منظم کرنے کے کے ساتھ ان کی رہنمائی اور ضروری حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق عرفات کی طرف جانے والی سڑکوں کے ساتھ ٹریفک پولیس، سکیورٹی اہلکار اور محافظ تعینات کئے گئے ہیں تاکہ عازمین حج کی میدان عرفات کی طرف لچکدار نقل و حرکت کو یقینی بنائی جا سکے۔اس کے علاوہ مشاعرمقدسہ کے مختلف حصوں میں طبی، ہنگامی اور کیٹرنگ کی خدمات فراہم کی گئی ہیں اور حجاج کرام کی ضروت کے لیے اقدامات کئے گئے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago