Categories: عالمی

امریکہ میں سمندری طوفان ’آئیڈا‘ سے زبردست تباہی، 44 افراد ہلاک

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نیویارک،03ستمبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکہ میں آنے والے سمندری طوفان ’آئیڈا‘ نے زبردست تباہی مچائی ہے۔ طوفان کے بعد آنے والے سیلاب کی زد میں آ کر جمعرات کی رات تک نیویارک میں کم از کم 44 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی رپورٹوں کے مطابق اس ’تاریخی‘ موسمی واقعے کے دوران جن لوگوں نے اپنی جان بچانے کے لیے تہہ خانوں کا رخ کیا تھا ایسے لوگوں کی بھی جان چلی گئی ہے۔طوفان کی وجہ سے ریکارڈ بارش ہوئی نیو یارک شہر کے پانی کے ریلوں نے سڑکوں کو ندیوں میں تبدیل کر دیا، جس کے بعد سب وے سروسز بند کر دیں۔ طوفان کی خطرناک صورت حال کے پیش نظر انتظامیہ کو ایمرجنسی کا اعلان کرنا پڑا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
میٹوڈیجا میہاجلوف جن کا مین ہٹن ریستوران کا تہہ خانہ تین انچ پانی سے بھر گیا تھا نے کہا ”میری عمر 50 سال ہے اور میں نے کبھی اتنی زیادہ بارش نہیں دیکھی۔ مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میں جنگل میں رہ رہا ہوں۔ اس سال سب کچھ بہت عجیب ہو رہا ہے۔“لا گوارڈیا اور جے ایف کے ہوائی اڈوں کے ساتھ ساتھ نیوارک میں بھی سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جہاں ایک ویڈیو میں بارش کے پانی سے ٹرمینل کو ڈوبا ہوا دکھایا گیا۔ صدر جو بائیڈن نے جمعہ کے روز جنوبی ریاست لوزیانا کے دورے سے پہلے کہا کہ ہم سب اس گھڑی میں اکٹھے ہیں۔ قوم مدد کے لیے تیار ہے۔‘ لوزیانا میں ’آئیڈا‘ طوفان نے عمارتیں تباہ کی تھیں اور 10؛لاکھ سے زیادہ گھروں میں بجلی کی ترسیل معطل کر دی تھی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago