نیویارک،03ستمبر(انڈیا نیرٹیو)
امریکہ میں آنے والے سمندری طوفان ’آئیڈا‘ نے زبردست تباہی مچائی ہے۔ طوفان کے بعد آنے والے سیلاب کی زد میں آ کر جمعرات کی رات تک نیویارک میں کم از کم 44 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی رپورٹوں کے مطابق اس ’تاریخی‘ موسمی واقعے کے دوران جن لوگوں نے اپنی جان بچانے کے لیے تہہ خانوں کا رخ کیا تھا ایسے لوگوں کی بھی جان چلی گئی ہے۔طوفان کی وجہ سے ریکارڈ بارش ہوئی نیو یارک شہر کے پانی کے ریلوں نے سڑکوں کو ندیوں میں تبدیل کر دیا، جس کے بعد سب وے سروسز بند کر دیں۔ طوفان کی خطرناک صورت حال کے پیش نظر انتظامیہ کو ایمرجنسی کا اعلان کرنا پڑا۔
میٹوڈیجا میہاجلوف جن کا مین ہٹن ریستوران کا تہہ خانہ تین انچ پانی سے بھر گیا تھا نے کہا ”میری عمر 50 سال ہے اور میں نے کبھی اتنی زیادہ بارش نہیں دیکھی۔ مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میں جنگل میں رہ رہا ہوں۔ اس سال سب کچھ بہت عجیب ہو رہا ہے۔“لا گوارڈیا اور جے ایف کے ہوائی اڈوں کے ساتھ ساتھ نیوارک میں بھی سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جہاں ایک ویڈیو میں بارش کے پانی سے ٹرمینل کو ڈوبا ہوا دکھایا گیا۔ صدر جو بائیڈن نے جمعہ کے روز جنوبی ریاست لوزیانا کے دورے سے پہلے کہا کہ ہم سب اس گھڑی میں اکٹھے ہیں۔ قوم مدد کے لیے تیار ہے۔‘ لوزیانا میں ’آئیڈا‘ طوفان نے عمارتیں تباہ کی تھیں اور 10؛لاکھ سے زیادہ گھروں میں بجلی کی ترسیل معطل کر دی تھی۔