عالمی

سعودی عرب کی اسلامی مقدسات پر حملوں کے خلاف ٹھوس اقدامات نہ کرنے کی شدید مذمت

ریاض،23جولائی(انڈیا  نیرٹیو)

سعودی عرب نے سویڈن میں قرآن پاک کو جلائے جانیکے گستاخانہ واقعے کی دوبارہ جسارت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اسلامی مقدسات پرحملوں کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات نہ کرنا بھی قابل مذمت جرم ہے۔وزارت خارجہ نے اسلامی مقدسات کے خلاف ہونے والے مسلسل واقعات کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات میں ناکامی پر مملکت کی جانب سے شدید مذمت اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اسلامی مقدسات کے حوالے سے تازہ واقعہ ڈنمارک میں پیش آیا جہاں ایک انتہا پسند گروہ نے قرآن کریم کے نسخوں کی بے حرمتی کی۔ کوپن ہیگن میں عراقی سفارت خانے کے باہر ایک انتہا پسند شخص کی طرف سے نہ صرف قرآن پاک کا نسخہ نذرآتش کیا بلکہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف شدید نفرت اور نسل پرستانہ نعرے لگائے گئے۔انتہا پسند گروہ نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کوپن ہیگن میں عراق کے سفارتخانے کے سامنے نفرت آمیز نسل پرستی پرمبنی نعرے لگائے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مملکت کی جانب سے اس قسم کی نفرت آمیز کارروائیوں اورنعرے جس میں مذاہب کے مابین نفرت اورتعصب کو ابھارا گیا پر سخت مذمت کی گئی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ’ اس قسم کی کارروائیوں سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ یہ کارروائیاں نفرت اشتعال انگیزی پرمبنی ہیں‘۔’اس قسم کی کارروائیوں پرعالمی قوانین کے مطابق فوری طور پرپابندی عائد کرنا ضروری ہے‘۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago