عالمی

ڈنمارک میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے پر مشتعل مظاہرین کا بغداد کے گرین زون پر حملہ

بغداد،23جولائی(انڈیا نیرٹیو)

ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں عراقی سفارت خانے کے سامنے ایک الٹرا نیشنلسٹ گروپ کی طرف سے قرآن کو نذر آتش کرنے کی اطلاعات کے بعد سنیچر کو سینکڑوں عراقی مظاہرین نے گرین زون پر حملہ کرنے کی کوشش کی، جس میں غیر ملکی سفارت خانے اور عراقی حکومت کی عمارت واقع ہے۔

مظاہرین نے گرین زون کی طرف جانے والے جمھوریا پل کو بلاک کر دیا، انہیں سیکورٹی فورسز نے پیچھے دھکیل دیا، اور ڈنمارک کے سفارت خانے تک پہنچنے سے روک دیا۔

اس سے دو دن قبل مشتعل مظاہرین نے بغداد میں سویڈش سفارت خانے پر دھاوا بولا تھا۔مظاہرین کئی گھنٹوں تک سفارتی چوکی پر موجود رہے۔ انہوں نے جھنڈے اور بورڈ اٹھائے تھے جن میں عراق کے بااثر شیعہ عالم اور سیاسی رہنما مقتدیٰ الصدر کو دکھایا گیا تھا، اور آگ لگانے کی کوشش کی۔

سفارت خانے کے عملے کو ایک روز قبل ہی نکال لیا گیا تھا۔اس سے چند گھنٹے بعد ہی عراق کے وزیر اعظم نے قرآن کی بے حرمتی پر احتجاجاً سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے۔ایک عراقی پناہ گزین جس نے گذشتہ ماہ اسٹاک ہوم میں ایک مظاہرے کے دوران قرآن مجید کا نسخہ جلایا تھا، نے جمعرات کو دوبارہ ایسا ہی کرنے کی دھمکی دی تھی لیکن بالآخر اس سے باز آ گیا۔ تاہم، اس نے لات ماری اور اس پر قدم رکھا، اور عراقی پرچم اور مقتدی الصدر اور ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تصویر کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا۔

ڈنمارک کی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز، الٹرا نیشنلسٹ گروپ ڈانسک پیٹریاٹر کے ارکان نے کوپن ہیگن میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن کا ایک نسخہ اور ایک عراقی جھنڈا جلایا اور اس کارروائی کو فیس بک پر لائیو سٹریم کیا۔ان واقعات نے بغداد میں مظاہروں کو ہوا دی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago