Urdu News

سرینام نے صدر جمہوریہ محترمہ مرمو کو ’گرینڈ آرڈر آف دی چین آف دی یلواسٹار‘ کے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند 5 سے 8 اگست تک تمل ناڈو اور پڈوچیری کا دورہ کریں گی

صدر جمہوریہ ہند نے سرینام میں بھارتیوں کی آمد کے 150 سال کی یادگار کے موقع پر ایک ثقافتی میلے کا مشاہدہ کیا


انہوں نے  ہندوستانی سرزمین سے سرینام آنے والے بھارتی مہاجرین کی چوتھی نسل کے لئے او سی آئی کارڈ کی اہلیت کے پیمانہ میں توسیع کرتے ہوئے اسے چھٹی نسل کے لوگوں  کو فراہم کرنے کے بھارتی حکومت کے فیصلے کا اعلان کیا

سرینام میں بھارتی برادری بھارت اور سرینام کے درمیان ساجھیداری کو وسیع کرنے کا ایک اہم ستون ہے : صدر جمہوریہ مرمو

صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے سرینام کے صدر چندریکاپرساد سنتوکھی کے ہمراہ پاراماریبو میں کل شام (05 جون،2023) سرینام میں بھارتیوں کی آمد کے 150 سال  پورے ہونے کی یاد میں ایک ثقافتی میلے کا مشاہدہ کیا۔

پاراماریبو میں انڈی پینڈینس اسکوائر پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ آج ہم سرینام میں بھارتیوں  کی آمد کی 150ویں سالگرہ منا رہے ہیں جو  سرینام کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس دن  سال  1873 میں  بھارتیوں  کا پہلا گروپ  لالہ رخ بحری جہاز  کے ذریعہ سرینام کے ساحلوں پر اترا تھا اور اس ملک کی تاریخ کاایک نیا باب شروع ہوا تھا۔

سرینام نے صدر جمہوریہ محترمہ مرمو کو ’گرینڈ آرڈر آف دی چین آف دی یلواسٹار‘  کے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا

صدر نے کہا کہ ایک کثیر الثقافتی سماج  اور  بیشمار مواقع کی سرزمین کے طور پر سرینام نے ان تمام   برادریوں کا خیرمقدم کیا ہے جو  یہاں  آکر بس گئی ہیں ۔ ان برسوں ، مختلف برادریاں ایک خاندان اور ایک ملک میں تبدیل ہوگئی ہیں۔ انہوں نے اتحادا اور سب کی شمولیت کے لئے ان کے عہد کے لئے سرینام کے عوام کی ستائش کی۔

صدر جمہوریہ  نے یہ محسوس کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ وسیع جغرافیائی فاصلے ، مختلف ٹائم زونز اور ثقافتی تنوع کے باوجود بھارتی باشندے ہمیشہ اپنی جڑوں سے منسلک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 150 سال سے زیادہ عرصہ میں بھارتی برادری سرینامیں نہ صرف سماج کا ایک اٹوٹ حصہ بن چکی ہیں بلکہ بھارت اور سرینام کے درمیان ساجھیداری کو وسیع کرنے کے لئے ایک اہم ستون کے طور پر کام کررہی ہے۔

Recommended