Categories: عالمی

طالبان کا وفد پہنچاچین، وزیر خارجہ سے ملاقات کی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
طالبان کا نو رکنی وفد چین کے دو روزہ دورے پر ہے جہاں انہوں نے امن عمل اور سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال کے لیے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے بتایا کہ اس میٹنگ کے دوران دونوں ممالک کی سلامتی اور افغانستان کی موجودہ صورت حال اور امن عمل سے متعلق سیاسی، معاشی اور دیگر امور ومسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ طالبان کے ترجمان نے بتایا کہ طالبان کے نائب رہنما ملا برادر اخوند کی سربراہی میں چین کے خصوصی ایلچی سے بھی ملاقات  ہوئی۔ یہ دورہ چینی انتظامیہ کی دعوت کے بعد ہوا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ چینی سفارت کار وانگ ای نے چینی شہر تیانجن میں طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملا برادر نے چین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ افغان کی سرزمین کسی بھی ملک کی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔ اس دوران چین نے افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ  مسائل کے حل اور قیام امن میں مدد کرے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وفد نے چین کو یقین دلایا کہ وہ کسی کو بھی چین کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ چین نے بھی افغانوں کے لئے اپنی امداد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے بلکہ امن کی بحالی اور ملک میں مسائل حل کرنے میں مدد کریں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago