Categories: عالمی

طالبان لاپتہ افغان خواتین کارکنوں کے معاملے کی تحقیقات کرے: اقوام متحدہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کابل ۔ 25 جنوری</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
افغانستان میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ مندوب نے پیر کو کابل میں طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے اسلام پسند گروپ کی قیادت سے لاپتہ افغان خواتین کارکنوں کے معاملے کی تحقیقات کرنے کو کہا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ تمن زریابی پرانی اور پروانہ ابراہیم خیل  نامی خواتین  کو گزشتہ ہفتے طالبان نے ان کے گھروں سے اغوا کیا تھا۔ اقوام متحدہ نے پہلے کہا تھا کہ اسے افغان حقوق کے کارکنوں کی گمشدگی پر تشویش ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے کہا کہ آج کابل میں سراج الدین حقانی کے ساتھ ایک ملاقات میں اقوام متحدہ کے ایلچی نے طالبان قیادت پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں اور لاپتہ افغان خواتین کارکنوں کی آزادی کو محفوظ بنائیں جنہیں مبینہ طور پر گزشتہ ہفتے ان کے گھروں سے اغوا کیا گیا تھا۔  گزشتہ ہفتے افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے طالبان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان کارکنوں کے ٹھکانے کا حساب دیں ۔  غور طلب ہے کہ گذشتہ  ماہ طالبان نے خواتین کے بنیادی حقوق سے متعلق ایک حکم نامہ جاری کیا تھا اور متعلقہ اداروں پر زور دیا تھا کہ وہ ان کے نفاذ کے لیے کارروائی کریں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تاہم، بہت سی خواتین بار بار افغان شہروں کی سڑکوں پر نکل کر حکام سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ اپنے حقوق کا احترام کریں اور حکومت میں نمائندگی کو یقینی بنائیں۔گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن نے کہا تھا کہ طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد افغانستان میں خواتین کی ملازمتوں میں 16 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago