Categories: عالمی

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان بات چیت

پاکستانی وزیراعظم کاایران کے نو منتخب صدر کو فون، افغانستان کی صورت حال تبادلہ خیال

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو فون کرکے کامیابی پر مبارک دیتے ہوئے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے نتیجے میں افغانستان کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور تشدد پرتشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو 18 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی۔انہوں نے نومنتخب ایرانی صدر کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ صدارتی انتخاب میں آپ کی کامیابی ایران کے عوام کا آپ پر اعتماد کا مظہر ہے۔

ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق علاقائی تناظر میں وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی سیکورٹی کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعات پاکستان اور ایران کے لیے سنجیدہ احتیاطی تدابیر کا تقاضا کرتے ہیں، اس صورت حال سے دونوں ممالک میں افغانستان سے مہاجرین کی آمد کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے تنازعے کے بات چیت سے سیاسی حل کی ضرورت ہے۔دونوں اطراف نے اس بات پر زور دیا گیا کہ افغانوں کی سرپرستی میں ان کی منشا سے موثر سیاسی حل کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کے دفتر کے مطابق وزیراعظم نے مسئلہ جموں کشمیر پر ایران کی جانب سے پاکستان کی بھر پور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر پاک۔ایران سرحد کے ساتھ مارکیٹس کے قیام کو اہمیت کا حامل اقدام قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اس سے دونوں ممالک کے عوام کو سماجی اور معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔انہوں نے بات چیت کے د وران اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں پر بھی اتفاق کیا اور دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کو سرکاری دوروں کی بھی دعوت دی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago