Categories: عالمی

خلیجی ممالک کی کمائی پر ٹیکس چھوٹ جاری رہے گی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی ، 2 اپریل (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مرکزی حکومت نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ خلیجی ممالک میں کام کرنے والے لوگوں کی کمائی پر ہندوستان میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ خلیج میں کام کرنے والے افراد پہلےکی طرح ہندوستانی ٹیکس کے نظام میں حاصل چھوٹ کے مستحق رہیں گے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر واضح کیا ہے کہ ایسی غلط خبریں سیاسی وجوہات کی بنا پر گردش کی جارہی ہیں ، لیکن ایسی کوئی تجویز حکومت ہند کے پاس نہیں ہے اور ایسا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔ </p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ مہووا موئترا نے الزام لگایا تھا کہ فنانس بل 2021 میں ترمیم کی گئی ہے۔ اس ترمیم سے خلیجی ممالک میں کام کرنے والے مزدوروں کی کمائی ٹیکس کے دائرہ میں آگئی ہے۔ اس سلسلے میں مہووا موئترا کے پاس بھی ایک ٹویٹ تھا۔ اس کے جواب میں وزیر خزانہ سیتارمن نے واضح کیا ہے کہ خلیجی ممالک میں مقیم این آر آئیز کے ذریعہ حاصل کردہ تنخواہ پر ٹیکس چھوٹ پہلے کی طرح جاری رہے گی۔ فنانس ایکٹ 2021 کے تحت سعودی ، متحدہ عرب امارات ، عمان اور قطر میں کام کرنے والے ہندوستانیوں پر کوئی نیا یا الگ ٹیکس عائد نہیں کیا گیا ہے۔ </p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہندوستانیوں کی ایک بڑی تعداد خلیجی ممالک میں کام کرتی ہے۔ یہ لوگ ایسے کسی بھی فیصلے سے بہت متاثر ہو سکتے ہیں۔ وزارت خزانہ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ مالیات بل 2021 میں ترمیم سے خلیجی ممالک میں کام کرنے والے بیرون ملک مقیم ہندوستانی شہریوں کی آمدنی پر ٹیکس کی واجبات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ خلیجی ممالک میں تنخواہ سے حاصل ہونے والی آمدنی پہلے کی طرح ہندوستان میں بھی مستثنیٰ رہے گی۔ </p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago