Categories: عالمی

روسی حملے کا 48 واں دن: پوتن کا قریبی ساتھی گرفتار، زیلنسکی نے بدلے میں یوکرائنی شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کیف، 13 اپریل (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یوکرین پر روس کے حملے کے 48ویں روز روسی افواج مشرقی یوکرین پر بھرپور حملے کی تیاری کر رہی ہیں۔ ادھر یوکرین نے روسی صدر ولادیمیر پوتن  کے قریبی ساتھی وکٹر میدویدچوک کو گرفتار کر لیا ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے میدویدچوک کے بدلے یوکرائنی شہریوں کی واپسی کی تجویز پیش کی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یوکرین کے اپوزیشن لیڈر وکٹر میدویدچوک کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ میدویدچوک کو یوکرین کی فوج نے گرفتار کیا تھا اور ان کی ہتھکڑی لگی تصویر جاری کی تھی۔ اس کے بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے میدویدچک کو حوالے کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس میں انہوں نے میدویدچوک کے بدلے یوکرین کے عام شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ادھر یوکرین پر روس کے حملے رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ روسی افواج نے وسطی یوکرین میں ایک ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم مقام سے حملہ کیا۔ اتفاق سے کوئی شہری یا ریلوے کارکن اس حملے کا شکار نہیں ہوا۔ املاک کو نقصان پہنچنے اور ریل آپریشن میں خلل پڑنے کی وجہ سے 17 مسافر ٹرینوں کا رخ موڑنا پڑا۔ یوکرین کی وزارت داخلہ کے مطابق روسی حملوں میں کیف کے آس پاس کے علاقوں کے کئی دیہات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ دریں اثناء   روس نے اب مشرقی یوکرین پر بھرپور حملے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ سیٹلائٹ تصاویر نے مشرقی یوکرین پر قبضے کے لیے روسی فوج کی طاقت میں اضافے کی تصدیق کی ہے۔ اب بیلگوروڈ میں بھی روسی قافلے کو بڑے پیمانے پر تعینات کیا جا رہا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago