عالمی

سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین معاہدہ اسرائیل-فلسطین تنازع کا حل ہوگا

سعودی عرب اور اسرائیل تعلقات پر بنجامن کا بیان

تل ابیب،16دسمبر (انڈیا نیریٹو )

اسرائیل عرب ممالک کے درمیان امن معاہدہ کے پیش رفت کی کوششوں کے درمیان اسرائیل کے نامزد وزیر اعظم کا ایک اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدوں کے شرائط کی جانب اشارہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم (نامزد) بنجامن نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ اسرائیل-فلسطین تنازع کا حل ہوگا۔

‘العربیہ’ انگلش کو دیے گئے انٹرویو میں نیتن یاہو نے تجویز پیش کی کہ فلسطینی رہنماو¿ں کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے کے بجائے سال 2020 کے ابراہم معاہدے میں ہونے والی پیش رفت میں توسیع کرنی ہوگی اور یہ اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین و دیگر عرب ریاستوں کے لیے امن کا ایک زیادہ موثر راستہ ہوگا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ فلسطینی رہنما اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں تھے۔انہوں نے کہا، ”مجھے لگتاہے کہ سعودی عرب کے ساتھ امن دو مقاصد کو پورا کرے گا: یہ اسرائیل اور عرب دنیا کے درمیان مجموعی امن کی طرف ایک لمبی چھلانگ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ 20 سال بعد ہمیں ایک نئے انداز کی ضرورت ہے۔“ سعودی عرب فلسطین کا سب سے بڑا حامی رہا ہے اور اس نے بارہا کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے پہلے اسے ایک ریاست کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ عرب اسرائیل امن کے حصول کے لیے سعودی عرب نے 2002 میں ‘عرب امن اقدام’ کی سربراہی کی تھی، اس تجویز کے تحت اسرائیل عرب علاقوں پر تمام قبضے کو واپس کرنے کے لئے رضامند ہونا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago