Categories: عالمی

چینی حکومت جن پنگ کو مسیحا بنانے کی کوششوں میں مصروف

بیجنگ ، 05 فروری (انڈیا نیرٹیو)

چین کے اقتدار پر ہمیشہ کیلئے قابض ہو چکےجن پنگ اب آنے والی نسلوں کے دل و دماغ پر اپنا انمٹ نقوش چھوڑنے کےلیے ایک خصوصی منصوبہ تیار کرچکے ہیں۔

اس اسکیم کے تحت ، چھوٹے بچوں کوشی جن پنگ کی زندگی اور ان کی تقاریر کے بارے میں جانکاری دی جائے گی۔ کمیونسٹ پارٹی کی 100 ویں سالگرہ سے قبل چین میں اس بارے میں حکم جاری کیا گیا ہے۔

پارٹی کی سنٹرل کمیٹی نے بدھ کے روز اس سلسلے میں ہدایات جاری کیں ، جس کے تحت کم عمر بچوں میں نظریاتی تعلیم پر زور دینے کے لیے کہا گیا ہے۔ رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ پرائمری اسکول اور سیکنڈری اسکول کے ابتدائی دو سالوں میں ، تمام طلباکے لیے ہفتے میں ایک کلاس شی جن پنگ کے خیالات کے بارے میں ہو۔

بچوں کوجن پنگ کے احکامات کی تعمیل کرنے کے بارے میں سکھایا جائے گا اوران سے صرف وہی کرنے کو کہا جائے گا جو انہیں شی جن پنگ کی طرف سے حکم دیا جائے۔

چین میں ، سفارتکاروں ،اہلکاروں اور مصنفین پر دباؤہے کہ وہ اپنی پالیسیوں میں’شی کے خیالات‘کو شامل کریں۔ شی خود کو چین کا سپریم لیڈر کے طور پر قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ملک پر اپنے کنٹرول کو مستحکم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago