<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واشنگٹن ، 02 فروری (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
&nbsp;ہندستانی امریکی کانگریس کے رکن آر او کھنہ نے کیلیفورنیا میں گاندھی جی کے مجسمہ کو توڑنے کی مذمت کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ، اس ہفتے کے شروع میں ، کیلیفورنیا کے شہر ڈیوس کے سینٹرل پارک میں نامعلوم افراد کے ذریعہ گاندھی جی کے مجسمے کو نقصان پہنچا یا گیاتھا۔ اس واقعے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ہندستانی امریکی کانگریس کے رکن آر او کھنہ نے اس طرح مجسمہ توڑے جانے کی مذمت کی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ڈیوس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے نائب چیف ، پال ڈوروشوف نے بتایا کہ مجسمے کو پاؤں کے قریب سے نقصان پہنچا تھا اور مجسمے کا سر بھی نصف ٹوٹا ہوا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اتوار کے روز ، امریکہ میں مقیم ہندستانی امریکی شہریوں نے گاندھی جی کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کے واقعے کے خلاف احتجاج کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ اسے بحال کیا جائے۔</p>
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…