Categories: قومی

لیفٹیننٹ جنرل موہنتی 42 ویں ڈپٹی آرمی چیف بنے

نئی دہلی،2فروری (انڈیا نیرٹیو)

لیفٹیننٹ جنرل چنڈی پرساد موہنتی نے پیر کے روز ہندستانی فوج کے 42 ویں ڈپٹی چیف کا عہدہ سنبھال لیا۔ جنرل سی پی موہنتی نے لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سینی سے فوج کے نائب صدر کی ذمہ داری سنبھالی ہے، جو فوج میں چار دہائیوں کا شاندار کیریئر مکمل کرنے کے بعد 31 جنوری کو ریٹائر ہوئے ہیں۔ وہ اب تک جنرل کمانڈر ان چیف آف سدرن کمانڈ کے عہدے پر فائز تھے۔

نیشنل انڈین ملٹری کالج، دہرادون، نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڑک واسلا اور انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرادون کے سابق طالب علم رہے  لیفٹیننٹ جنرل سی پی موہنتی کو 12 جون 1982 کو راجپوت رجمنٹ میں کمیشن کیا گیاتھا۔

لیفٹیننٹ جنرل  موہنتی نے جون اگست 2017 میں سکم – بھوٹان تبت ٹرائی جنکشن کے قریب ڈوکلام میں چین کے ساتھ 73 روزہ تصادم کے بعد مشرقی علاقے میں سکم کے تری شکتی کور میں رنگیہ  واقع ڈویژن کی  کمانڈ سنبھالی۔

انہیں پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدوں اور آسام میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف  کاروائیاں کرنے کا تجربہ ہے۔ وہ کانگو میں اقوام متحدہ کے ملٹی نیشنل بریگیڈ کی بھی قیادت کرچکے ہیں۔ سدرن کمانڈ کے چیف آف جنرل کمانڈنگ۔ انچیف بننے سے پہلے وہ نارتھ انڈیا ریجن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ کے عہدے پر تعینات تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل موہنتی بنیادی طو رپر اوڈیشہ کے جگت سنگھ پور گاؤں جے باڑہ گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ چار دہائیوں پر محیط کیریئر میں، انہیں  نے تنازعات اور خطوں کی ایک وسیع حد تک خدمات انجام دیں اور کمانڈ، عملہ اور تدریسی عہدوں پر فائز رہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر اور بعد میں شمال مشرق میں لائن آف کنٹرول کے کنارے ایک بٹالین کی کمان سنبھالی۔

انہیں دو بریگیڈ کی کمانڈ کرنے کا انوکھا اعزاز حاصل ہے۔ پہلے لائن آف ایکچول کنٹرول پر اور بعدمیں کانگو میں کثیر القومی اقوام متحدہ کی بریگیڈ سنبھالی۔ جنرل موہنتی کو لیفٹیننٹ جنرل کی حیثیت سے دو انتظامی ڈھانچوں کے ساتھ ساتھ جودھ پور سب علاقے کو میجر جنرل اور نارتھ انڈیا ریجن میں لفٹیننٹ جنرل کے طو رپر کمان کرنے کا ایک انوکھاعزاز حاصل ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago