Categories: عالمی

عالمی تجارتی ادارے کی کورونا کی نئی قسم کی وجہ سے اہم میٹنگ منسوخ ، جینوا میں بھی ہنگامہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی وجہ سے اپنا اہم اجلاس منسوخ کر دیا ہے۔ یہ قدم سوئٹزرلینڈ میں نئی  سفری پابندیوں کے نفاذ کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ جنیوا میں تنظیم کے ایک اہلکار نے یہ اطلاع دی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جنیوا میں ڈبلیو ٹی او کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہونے والی ایم سی 12 کانفرنس میں ماہی گیری کے لیے سبسڈی پر طویل عرصے سے انتظار کئے جا رہے    معاہدے اور کورونا ویکسین سے متعلق پیٹنٹس اور دیگر دانشورانہ املاک کے تحفظ کے قوانین سے مستثنیٰ ہونے کی کوششوں جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سوئٹزرلینڈ کے محکمہ صحت کے مطابق جنوبی افریقہ سے آنے والی تمام براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بیلجیم، ہانگ کانگ اور اسرائیل جیسے دیگر ممالک سے آنے والے تمام لوگوں کو کورونا منفی رپورٹ دکھانا ہوگی۔ اس کے علاوہ انہیں 10 دن تک آئسولیشن میں رہنا پڑے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کورونا وائرس کی اس نئی قسم کو اومیکرون کا نام دیا گیا ہے اور اسے 'ویریئنٹس آف کنسرن' کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ نئی قسم کی پہلی بار اس ہفتے جنوبی افریقہ میں شناخت کی گئی۔ اس کے بعد یہ بوتسوانا سمیت افریقہ کے دیگر ممالک میں پھیل گیا۔ یہ تشویشناک بات ہے کہ ان جگہوں پر ویکسین لگنے کے بعد بھی لوگ اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ نیا ویرینٹ ملنے کے بعد، جنوبی افریقہ میں کیسز میں چار گنا تک اضافہ ہوا ہے۔ اس ویرینٹ سے گھبرا کر بہت سے ممالک نے پابندیاں سخت کرتے ہوئے اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago