Categories: عالمی

امریکہ، جاپان سمیت متعدد ممالک نے افریقہ سے آنے والی پروازوں پر کیوں لگائی پابندی؟کیا نیا ویرینٹ سب سے زیادہ ہے خطرناک؟

جنوبی افریقہ سے کورونا وائرس کی ایک نئی قسم اومیکرون  کے سامنے آنے کے بعد امریکہ، جاپان، برطانیہ اور کناڈا سمیت متعدد ممالک نے انفیکشن کے نئے خطرات کے پیش نظر افریقہ سے پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔ یورپی یونین نے جنوبی افریقہ سمیت متعدد افریقی ممالک سے آنے والی پروازوں پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

امریکہ نے افریقی ممالک جنوبی افریقہ، بوتسوانا، زمبابوے،نامیبیا، لیسوتھو، ایسواتینی، موزمبیق اور ملاوی سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پابندیاں پیر سے نافذ العمل ہوں گی۔ اس کے بعد ان علاقوں سے صرف امریکی شہریوں اور رہائشیوں کو ہی امریکہ آنے کی اجازت ہوگی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یہ پابندیاں اس وقت تک برقرار رہیں گی جب تک اس ویرینٹ کے بارے میں تفصیلی معلومات سامنے نہیں آتیں۔

سری لنکا نے چھ افریقی ممالک پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ سری لنکن ہیلتھ ایڈمنسٹریشن کے مطابق اتوار سے جنوبی افریقہ، بوتسوانا، زمبابوے، نامیبیا، لیسوتھو، ایسواتینی ممالک سے آنے والوں پر پابندی ہوگی۔ کناڈا  نے سات ممالک پر پابندی لگا دی ہے۔ ان میں جنوبی افریقہ، نامیبیا، لیسوتھو، بوتسوانا، ایسواتینی، زمبابوے اور موزمبیق شامل ہیں۔

سوئٹزرلینڈ نے جنوبی افریقہ سمیت کئی افریقی ممالک کی پروازوں پر عارضی طور پر پابندی لگا دی ہے۔ برطانیہ نے جنوبی افریقہ، نمیبیا، زمبابوے، بوتسوانا، لیسوتھو اور ایسواتینی کے لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اگر ان ممالک سے برطانیہ یا آئرلینڈ کے شہری آتے ہیں تو ان پر پابندی نہیں ہوگی۔

یونان نے بوتسوانا، ایسواتینی، لیسوتھا، موزمبیق، نامیبیا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے پر پابندی لگا دی ہے۔ آئرلینڈ نے بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ آئرش حکومت نے جنوبی افریقہ سمیت سات افریقی ممالک کے سفر کے حوالے سے نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ اسی دوران جاپان نے کہا ہے کہ ہفتہ سے جنوبی افریقہ سے آنے والے زیادہ تر مسافروں کو 10 دن تک آئیسولیشن میں رکھا جائے گا۔ اس دوران لوگوں کی چار بار اسکریننگ کی جائے گی۔ ایران اور برازیل نے جنوبی افریقہ سمیت چھ افریقی ممالک  کی ٹرانسپورٹپر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے اس نئے ویرینٹ کوB.1.1.529 قرار دیا ہے۔ کورونا وائرس کے اس نئے قسم کی پہلی بار 24 نومبر کو جنوبی افریقہ میں شناخت ہوئی جس کے بعد یہ بوتسوانا، ملاوی سمیت کئی افریقی ممالک میں پھیل گیا۔ یہاں سے دوسرے ممالک جانے والے مسافروں میں بھی اس کے کیسز پائے گئے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago